کلیریٹم بیلیڈی فارمے پھول
ایک نہایت دلکش، کم پانی میں اگنے والا پودا ہے جو اپنی شوخ اور چمکدار رنگت کے پھولوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔ یہ پودا خاص طور پر خشک اور گرم علاقوں کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔
Aizoaceae پودے کا تعارف
کلیریٹم بیلیڈی فارمے کا تعلق ایزواشیا خاندان سے ہے۔ یہ پودا زیادہ تر جنوبی افریقہ کے صحرائی علاقوں میں قدرتی طور پر پایا جاتا ہے، مگر اب اسے دنیا کے مختلف حصوں میں آرائشی پودے کے طور پر اگایا جا رہا ہے۔
عام نام: لیونگ اسٹون فلاور (Livingstone Daisy)
پودے کی قسم: ایک سالہ (Annual)
قد: تقریباً 10 سے 25 سینٹی میٹر
پھیلاؤ: زمین پر پھیلنے والا
اس پودے کی سب سے بڑی پہچان اس کے چمکدار اور شوخ پھول ہیں جو سورج کی روشنی میں کھلتے ہیں اور شام کے وقت بند ہو جاتے ہیں۔یہ پھول سفید، گلابی، جامنی، نارنجی اور پیلے رنگوں میں ہوتے ہیں۔
اگانے کا صحیح طریقہ
جنوری سے فروری تک اس کے بیج بونے کا وقت ہوتاہے، یہ بہار کے موسم کے پھول ہیں، اس کے پودے کی اُنچائی کم ہوتی ہے، اس لئے اس کو زیادہ پھیلاؤ والے گملوں اور کیاریوں میں لگایا جاتا ہے۔ اس کے پھول گرمی کے اَوائل تک کھلتے رہتے ہیں۔ گرم اور دھوپ والی جگہ بہترین رہتی ہے۔ اچھے نکاس والی ہلکی ریتلی مٹی، بھل مٹی یا کوک پیٹ میں اس کو لگائیں۔ زیادہ پانی پودے کو نقصان دے سکتا ہے، جب مٹی کی سطح خشک ہونے لگے تو ہلکا پانی دیں۔روزانہ چھ سے آٹھ گھنٹے کی دھوپ لازمی دیں۔
پاکستان میں کاشت
پاکستان کے گرم اور خشک علاقوں جیسے پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے کئی حصوں میں یہ پودا آسانی سے اگایا جا سکتا ہے، خاص طور پر وہاں جہاں دھوپ زیادہ ہو۔

Comments
Post a Comment