Caralluma Fimbriata / Tuberculata - Choongan - Pamankay - Bitter Cress Vegetable

چونگاں - پمنکے

Caralluma Fimbriata / Tuberculata - Choongan - Pamankay - Bitter Cress Vegetable 

کارالوما ٹیوبرکلوٹا ایک خوردنی سبزی ہے۔ اس کا تعلق کیکٹس کے خاندان سے ہے۔ اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے اور پاکستان ہندوستان کے علاقوں میں کریلے کی طرح پکا کراستعمال ہوتا ہے۔ اُردو /پنجابی میں اس پودے کو "چونگاں"، پشتو میں "پمنکے" اور انگریزی میں بِٹرکریس" کہتے ہیں جبکہ نباتاتی نام "کارالوما فیمبریاٹا" ہے جبکہ پاکستان میں اس کی "کارالوما ٹیوبرکلوٹا" قسم عام طور پر پائی جاتی ہے۔ یہ ایک خوردنی پودا ہے جو اپنے اندر بہت سارے طبعی خواص رکھتا ہے۔ یہ نہ صرف ایک سبزی کے طور پر ہمارے کھانوں میں شامل ہوتا ہے بلکہ اس کے بہت سارے میڈیسنل فوائد بھی ہیں خاص کر وزن کم کرنے اور بھوک کو کم کرنے کیلئے استعمال کے ساتھ ساتھ اوربھی بہت ساری بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔ یورپ اور امریکہ میں اس کے ایکسٹریکٹ یعنی عرقیات اور پاوڈر عام طور پر مارکیٹ میں مل جاتے ہیں۔ ای بے اور ایمزون جیسی ویب سائٹس پر اس کی فروخت باقاعدگی سے ہورہی ہے جہاں پر اس کے طبعی خواص بھی بیان کئے گئےہیں۔
 پاکستان میں اس کا پودا قدرتی طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پایاجاتا ہے۔ جبکہ ہندوستان، افغانستان اور کچھ عرب ممالک، افریقہ، کنیری آئی لینڈ اور جنوبی یورپ میں بھی یہ پودا اُگتا ہے۔
اس پودے کوگھروں میں بہت آسانی کے ساتھ اُگایا جاسکتا ہے۔ ایک گملے میں اس کی چند ڈنڈیاں لگا کر اُن کو دھوپ چھاؤں والی جگہ پر رکھیں اور سردیوں میں پندرہ دن جبکہ گرمیوں میں سات دن کے وقفے سے پانی دیں۔ گملوں میں پانی کی نکاسی کا خاص خیال رکھیں۔
چونگاں/پمنکے پرسابقہ ڈائیرکٹر جنرل ایکسٹینشن محکمہ زراعت خیبرپختونخوا جناب اللہ داد صاحب کا ایک مفصل لیکچر سلائڈز کی شکل میں لنکڈ اِن ویب سائٹ پر موجود ہے جس میں اُنہوں نے اس پودے کی تمام خواص، اوریجن، اُگانے کے طریقے اور پکانے کے طریقے تفصیل سے بیان کئے ہیں جس کا لنک نیچے موجودہے۔ 
چونگاں - پمنکے - بِٹر کریس - اللہ داد خان

چونگاں کے بارے میں فیس بک پیج زراعت نامہ گلگت بلتستان پر بھی ایک اچھا مضمون موجود ہے جس کا کچھ حصہ یہاں کاپی کیاجارہاہے:
دوستواس کا تعلق تھوہر(کیکٹس) کی فیملی سے ہے ،اور انگلش میں اس کا نام "کارالوما فیمبریاٹا" ہے ۔
یہ انتہائی کڑوی ہوتی ہیں ، لوگ اسے بطور ترکاری پکا کر کھاتے ہیں ، سینٹیفک طور پر اسےبھوک بند کردینے والی دوا سمجھا جاتا ہے ، اسی بنا پر اسے وزن کم کرنے کیلۓ استعمال کیا جا رہا ہے ، شوگر اور کولیسٹرول میں انتہائی مفید ہے ، یہ جسم کی حرارت میں اضافہ کرتی ہے ، جسم سے کولیسٹرول کی سطح کم کرتی ہے ۔ کئ سالوں سے بطور غذا کھائی جانے والی اس سبزی کی ایک بھی ایسی رپورٹ نہیں موصول ہوئی جس سے کسی مضر صحت بات کا اظہار ہو ، اب دنیا میں اسے وزن کم کرنے کیلۓ بڑی سطح پراستعمال کیاجا رہا ہے ۔یہ ایسے انزائم کو بلاک کرتی ہے جو جسم میں چربی سٹور کرتے ہیں ۔ ریسرچ میں یہ بات سامنے کہ چونگاں پیٹ کی چربی پگھلانے میں بہت ہی مفید ہیں ، 12 ہفتے کے آزمائشی پروگرام میں پیٹ کی چربی 3 انچ تک کم ہوئی ، آزمائشی طور پر 500 ملی گرام (ایکسٹریکٹ) پوڈر صبح اور پھر شام کودیا گيا ، جس سے یہ حوصلہ افزا رزلٹ ملا ۔۔ جب اسے باقاعدہ جسمانی ورزش اور غذائی احتیاط کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے توپھر بہت عمدہ نتائج ملتے ہیں ۔ سب سے بڑی بات جو اس ریسرچ سے سامنے آئی اس میں بھوک کودبانے کی فطری صلاحیت اس پودے میں موجود ہے ، اسےکھانےکےبعد دن بھر بھوک کا احساس نہیں ہوتاہے ، اس پودے
کے پھولوں کا سفوف بھی نہايت کارآمد ہے
پاکستان کے کئی علاقوں اور خاص کر پہاڑی علاقوں مین خود رو ہوتی ھے اور اب اس کی کاشت بھی بذریعہ بیج اور قلم سے کئی علاقوں مین شروع کی گئی ھے اسے پکانے کے لئے کافی محنت کی جاتی ھے گوشت کے ساتھ پکا کر کھائی جائے تو مزا دوبالا ہوجاتا ھے
نوٹ :اطباء کرام اس کی مزید معلومات ہو تو کمنٹ میں لازمی شیئر کریں
چونگاں - پمنکے عموماً گھروں میں قیمے کے ساتھ پکا کر کھایا جاتا ہے اور پکانے کا طریقہ بھی قیمہ کریلہ کی طرح ہی ہے۔ یہاں پر آپ چونگاں/پمنکے بنانے کا طریقہ دیکھ سکتے ہیں۔

Comments

Post a Comment