السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ الله و برکاتہِ
موضوع :- کچن گارڈنر کا لہسن لگانا
لہسن کو اپنی نشوونما کے لیئے ٹھنڈی آب و ہوا درکار ہوتی ہے ۔ اور کوشش کریں جب زمین ٹھنڈی ہو جائے اور ہوا میں نمی 50 % ہو تو اس وقت لگانے کا پلان کریں ۔
بہترین وقت
:جب 25 ڈگڑی سینٹی گریڈ سے نیچے آ جائے تو تیاری کرنا شروع کر دیں جس میں مٹی ، لگانے کی جگہ ، خشک گوبر ، ریت اور دیگر کمپوسٹ بنا کر جگہ ریڈی کریں ۔ لیکن جیسے ہی درجہ حرارت 22 ڈگڑی سینٹی گریڈ ہو لگانے بیٹھ جائیں جبکہ اس وقت ہوا میں نمی 50 % ہو ۔اگر آپ لہسن لگانے کے متعلق معلومات حاصل کر لیتے ہیں تو لہسن لگانا انتہائ آسان ہے ۔
ایک بات پلے باندھ لیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اگر آپ 25 ڈگڑی سینٹی گریڈ سے اوپر لہسن لگانے کی Attempt لیتے ہیں تو زمین گرم ہونے کے سبب آپ کے لہسن کا Clove بہت تیزی سے سوکھ جاتا ہے جس کی وجہ سے لونگ سکڑ جاتا ہے ، اور پھر لونگ اپنا ذائقہ کھو دیتا ہے یا کڑوا ہو جاتا ہے ۔
کچن گارڈنر کی غلطی :
کچن گاردنر لہسن لگاتے وقت جو عموما" غلطی کرتے ہیں وہ یا تو لہسن وقت سے پہلے لگا لیتے ہیں یا پھر وقت گذرنے کے بعد لگاتے ہیں ۔ وطن عزیز میں لوگ اکتوبر کے وسط سے مختلف علاقوں میں لہسن کی کاشت شروع کر دیتے ہیں ان میں گلابی ( دیسی ) لہسن ، اور سفید ( لورالائ ) شامل ہیں ۔
چائینہ لہسن ( Elephant Garlic ) :
چائینہ لہسن لگانے کی کوشش مت کریں ۔ یہ لہسن پاکستان امپورٹ ہو کر آتا ہے تو چائینز اس کے بلب کے نیچے سے روٹ Trim کر دیتے ہیں ۔ اور یوں یہ لہسن اپنا لونگ ہی پیدا کرتا ہے اور ہمیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے یہ ایک بزنس Trick ہے ۔ ( محتاط لوگ کم خطائیں کرتے ہیں )
بھگونا یعنی Soaking :
لہسن کے Clove / Bulb اگر 15 منٹ کے لیئے بھگو لیئے جائیں تو بہتر ہے ۔
بیج کی گہرائ :
مٹی تیار کرنے کے بعد آپ لہسن کے Clove کو کم از کم 2" گہرائ میں لگائیں ۔ لہسن کے آپ نے اگر بلب جاندار لینے ہیں تو ایک بیج سے دوسرے بیج کا فاصلہ 6" رکھیں گے ۔ زمین میں لگانے والے حضرات ایک قطار سے دوسری قطار کا فاصلہ 18" رکھیں ۔ ایک بات یاد رکھیں لہسن اپنے قریب تر لگے لہسن کو بھی برداشت نہیں کرتا یہ ایک Community پلانٹ ہے ۔ اگر آپ فاصلہ قریب کر دیتے ہیں تاکہ زیادہ پیدوار آئے تو آپ کے بلب کا سائز ہمیشہ چھوٹا رہے گا ۔
فلاور پاٹ سائز :
پاٹ سائز 18" چوڑا ، گہرائ 12"
فلاور پاٹ میں سیڈز :
آپ 5 گیلن پاٹ میں لہسن کے 16 لونگ لگائیں گے ۔ جو 3 سے 4 انچ فاصلہ پہ ہوں گے ۔
سورج اور پانی :
لہسن Full Sun کا پودا ہے ۔ اسے پانی ہفتہ میں ایک بار دیا جاتا ہے ۔ لہسن کے لیئے بہترین ملچ فروٹ بیچنے والوں کی پیٹیوں میں پڑے تنکوں کا ملچ ہوتا ہے ۔
بلب پہلے تیار کرنا :
کچن گارڈنز زمین تیار کرنے کے بعد اچھی ساخت کا بلب زمین میں دو سے تین انچ گہرائ میں دبا دیں ۔ اور جب آپ کے بلب کے Straw چھ سے 8 انچ ہو جائیں تو احتیاط سے اپنا بلب زمین سے واپس نکالیں ۔ اور ہر Clove کو الگ الگ کر لیں ۔ موٹے لونگ فیوچر میں آگے بلب بنانے کے لیئے پھر سے فاصلہ دے کر لگا دیں ۔ جبکہ پتلے لونگ دو دو انچ کے فاصلہ پہ الگ لگا لیں ۔ جب ساگ اور دال کو ترکہ لگانا ہو تو پتلے لونگ استعمال میں لائیں ۔ یوں آپ بہترین بڑے بلب حاصل کریں گے ۔
زمین :
لہسن کی کاشت کے لیئے کم از کم نرم ڈھیلی مکمل ڈرین والی مٹی درکار ہوتی ہے ۔ جو مکمل نامیاتی اجزاء سے بھری ہو ۔ مٹی میں لہسن رائزڈ بیڈ پہ کاشت کریں رائزڈ بیڈ کی کھیلیں شمال جنوب نکالیں فائدہ کھیل کی ٹاپ سرفیس خشک بھی ہو جائے تو نیچے Bottom میں نمی رہتی ہے ۔ ہر 6 ٫ 6 انچ پہ پلان کر کے لگائیں اور دو لہسن کے لونگ کے بیچ اسٹرابری کی پنیری لگائیں ۔
فی ممبر پودے :
لہسن کے ایک بلب سے 8 سے 10 لونگ بنتے ہیں ۔ اگر آپ کے گھر میں 6 فیملی ممبر ہیں تو آپ کو 90 بلب درکار ہوں گے ۔
دوست سبزیاں Companion :
ٹماٹر ، آلو ، بند گوبھی ، بروکلی ، پھول گوبھی اور گاجر
دشمن سبزیاں :
مٹر ، لوبیا ، سیج ، پارسلے
آج کی اچھی بات :-
وہ مستقبل جس کے لیئے آپ پریشان ہیں ، ہو سکتا ہے اس میں آپ ہوں ہی نا !!!
دعاوں میں یاد رکھا کریں اس سے بہت فرق پڑتا ہے ۔
Comments
Post a Comment