National Tree Plantation Day 13th August - Agri Tourism Development Corporation of Pakistan

 

یوم پاکستان - یوم شجر کاری
پیارے دوستو ۔
پاکستان میں اگست کا مہینہ شجر کاری کے لیے بہترین وقت سمجھا جاتا ہے ۔ میں ان تمام شجر کار بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو کہ اپنی تمام تر صلاحیتیں اور کوشیش وطن عزیز کو سر سبز و شاداب کرنے کے لیے وقف کیے ہوئے ہیں ۔ اگرچہ بہت سی آرگنائزیشن یکم اگست کو ہی ملک میں یوم شجر کاری کے طور پر مناتی ہیں لیکن کچھ آرگنائزیشن اٹھارہ اگست کو قومی ٹری پلانٹیشن ڈے کے طور پر مناتی بھی مناتی ہیں ۔ آب چونکہ یکم اگست سے اٹھارہ اگست پودے لگانے کے لیے بہترین ٹائم ہے تو ان تمام دنوں میں پودے لگانے کی مہم جاری رہنی چاہیے ۔ انی دنوں میں ایک بہت ہی اہم دن چودہ اگست ہے جو کہ پاکستان کی آزادی کا دن ہے ۔ ہمارا پیارا ملک پاکستان چودہ اگست کو معرضِ وجود میں آیا ۔ ہمارا ملک پاکستان پودوں کی کمی کا شکار ہے ۔ ہم چودہ اگست کو آزادی کا دن بہت جوش و خروش سے مناتے ہیں ۔ ہر طرف پاکستانی پرچم اور جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں . باجے بجائے جاتے ہیں۔ زندہ قومیں اسی طرح اپنی آزادی کا دن مناتی ہیں ۔ ہمیں اس بات کو بھی سمجھ لینا چاہیے کہ وطن عزیز کو باجوں، جھنڈوں اور جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ پودوں کی بھی ضرورت ہے ۔ لہذا پاکستان میں آزادی کا دن منانے کے لیے ہم جھنڈے اور جھنڈیاں بھی لگائیں اور ساتھ ساتھ پودے بھی لگائیں ۔ تو آئیے اس چودہ اگست کو جشن آزادی کا دن جھنڈے اور پودے لگا کر کریں ۔ اپنے پیارے وطن کے نام کا ایک درخت ہم بھی لگائیں ۔
2017 میں آج سے پانچ سال پہلے طارق تنویر نے اور ڈاکٹر شہزاد بصرہ صاحب نے ملکر چودہ اگست کے دن کو وطن کے نام کا پودا لگا کر جشنِ آزادی منانے کا آغاز کیا تھا ۔ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے نام کا پودے لگانے کا آغاز کیا تھا ۔
آج الحمدللہ پانچ سال مسلسل اس دن کو ایک شجرکاری مہم کے طور پر مناتے ہوئے پورے ہو گے اور بے شمار دوست احباب اس مہم کا حصہ بن چکے ہیں ۔
اور صرف ایک بات دل کے اطمینان کے لیے کافی ہے کہ آج پورے پاکستان میں چودہ اگست کو پودا لگا کر آزادی منانا ایک تحریک بن چکی ہیں ۔
جھنڈیوں کا جشن ایک دن کا ہے۔ وطن کو جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ درختوں کی بھی ضرورت ہے۔
لہذا اپنے ملک کو اس کی 75 ویں سالگرہ پر کوئی ایسا تحفہ دینا چاہتے ہیں جو برسوں یاد رہے تو ایک درخت لگائیں
جو اس پاک سر زمین اور ہمارے درمیان ایک ایسا مضبوط رشتہ بنائے گا جو نسلوں تک یاد رکھا جائے گا ۔
ایگری ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان اور رانا جاوید کوثر فائنڈر آر جے آر گروپ جشن آزادی کا دن پنجاب ٹورازم ویلیج کھڑیانوالا جھنڈ والی روڈ فیصل آباد میں اس باغ محبت کی ابتدا کر رہے ہیں بلکہ اس دن کو ہر سال نیشنل ٹری پلانٹیشن ڈے کے طور پر بھی منایا جائے گا ۔اس تقریب میں بے شمار سٹوڈنٹس اور کمیونٹی کے لوگ آئے اور اس تاریخی سالگرہ پر درخت لگا کر اپنے ملک کو ایک انمول تحفہ دیا۔ کیونکہ ہمارے ملک کو جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ زیادہ درختوں کی بھی ضرورت ہے ۔
اللہ تعالیٰ ہماری وطن کو ہمیشہ سر سبز شاداب رکھے آمین ۔


Comments