السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ الله و برکاتہِ
جمعرات 26 محرم الحرام 1444 ہجری 25 اگست 2022 ء 10 بھادوں 2079 بکرمی
موضوع : مالا بار پالک Malabar Spinach / Basella Alba
وطن عزیز میں زیادہ تر دیسی پالک Native Spinach لوگ بہت شوق سے استعمال کرتے ہیں ۔ جیسے جیسے زمانے کے انداز بدلنا شروع ہوئے اور نت نئے سیڈز متعارف ہونے لگے تو لوگوں نے دوسروں سے منفرد چیزیں کاشت کر کے لوگوں کو حیران کرنے لگے ۔ انہی میں نئ چیز بیل پالک آئ جسے Malabar Spinach کہا جاتا ہے جو کم جگہ گھیرتی ہے ۔ اور بہتر پیدوار دیتی ہے ۔ لیکن جس طرح پالک گرمی کے لیئے حساس ہے ، اسی طرح مالابار پالک سردی کے لیئے بہت حساس ہے ۔
مختلف نام :
مالا بار پالک ، بیل پالک ، سیلون پالک اور ہندوستانی پالک مشہور ہیں ۔ بچپن میں ہم Popeye کارٹون شوق سے دیکھا کرتے تھے ۔ اس میں Popeyes مالابار پالک ہی استعمال کرتے دیکھائ دیتے ۔
مٹی :
مٹی کی ضروریات کے لحاظ سے ناقص نا ہو ، مالابار پالک وسیع پیمانے میں اگ سکتی ہے ۔ اچھی طرح سے نکاسی والی ہو ، زرخیز ، ریتلی چکنی ، اور نامیاتی مادے کی زیادہ مقدار مثالی ہے ، لیکن یہ نم مٹی کو بھی برداشت کر سکتی ہے، جب تک کہ یہ گیلی نہ ہو ۔
پاٹ سائز :
12" سے 16" تک یہ ایک خوبصورت بیل ہے جو 12 فٹ تک لمبی ہو سکتی ہے ۔
مالا بار پودا :
یہ ان چند پودوں میں سے ایک ہے جسے اگانا آسان ہے اور حیرت انگیز طور پر کیڑوں اور بیماریوں سے پاک ہے ، اگر آپ کو اپنے باغ میں عام طور پر بہت سے کیڑوں سے نمٹنا پڑتا ہے تو یہ ایک اچھا انتخاب ہے ۔ مالابار پالک کے لیئے 5 گیلن کا پاٹ کافی ہے چونکہ یہ پودا جھاڑی دار ہے اس لیئے اسے باڑ یا Trellis کی مدد سے اوپر چڑھایا جا سکتا ہے ۔
جرمنیشن اور پختگی :
سیڈز کو رات بھر بھگویا جاتا ہے ۔ بیج ایک انچ گہرائ میں لگتا ہے ۔ بیج سخت ہونے پہ کسی ریتی File ، تیز چاقو یا سینڈ پیپر کی مدد سے بیج کی کوٹنگ کو کھولیں تاکہ جرمنیشن کا عمل تیز ہو جائے ۔ سیڈز 10 سے 16 دنوں میں جرمنیٹ ہو جاتے ہیں ۔ پالک 40 سے 50 دنوں میں ہارویسٹ کے قابل ہو جاتی ہے جبکہ مکمل میچور 70 سے 85 دنوں میں ہو جاتی ہے ۔
سورج کی روشنی اور پانی :
مالا بار پالک کا پودا جزوی سورج اور مکمل سورج کی اہمیت کا حامل ہے ۔ مالابار پالک کے پودے کو مسلسل نمی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بہترین ذائقہ کے لیئے مٹی کو یکساں طور پر نم رکھیں ۔ گرم علاقوں میں رہنے والے لوگ اسے ہر روز پانی ضرورت پڑنے پہ دیں مالابار پالک پہ جب پھول آئیں اور بیج بننے لگیں تو اس وقت نمی برقرار نا رکھی جائے تو پاک کا ذائقہ کڑوا ہو جاتا ہے ۔
موسم کے اختتام :
موسم کے اختتام پر ، مالابار پالک پھول نکالتی ہے ، وہ پھول گہرے جامنی رنگ کے میں بدل جاتے ہیں جن کے اندر بیج ہوتے ہیں ۔ پوری طرح سے بیجوں کو خشک کریں اور اگلے سال انہی بیجوں سے نئے پودے لگائیں مزے کی بات مالا بار پالک کٹنگ سے بھی ہو جاتی ہے ۔ گرے ہوئے بیجوں سے بھی نئے پودے نکل آتے ہیں ۔ انہیں اگنے دیں ۔ اور اپنے عزیزوں کو مزید نئے پودوں کے ساتھ گفٹ کریں ۔
ڈشز :
رسیلے پتے اور تنے وٹامن اے اور سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ آئرن اور کیلشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہیں ۔ انہیں سلاد میں کچا کھایا جا سکتا ہے ، انہیں ابال کر ، سٹیم کر کے ، فرائی بھی کیا جا سکتا ہے ، یا پھر سوپ ، سٹو ، ٹوفو ڈشز اور سالن میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔
نوٹ # مالابار پالک Ferry Morse کمپنی کے سیڈز 10 روپے فی سیڈ 50 روپے ڈلیوری چارجز کے عوض منگوائے جا سکتے ہیں ۔
اللہ پاک آپ کے نصیب اچھے کرے ۔ آپ کو ڈھیروں خوشیاں نصیب ہوں ۔
( آمین ثمہ آمین )
آج کی اچھی بات :
جھگڑا صرف مغروری سے ہوتا ہے ۔ لیکن عقل ان کے ساتھ ہوتی ہے ، جو مصلحت کو پسند کرتے ہیں !!!
Comments
Post a Comment