السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ الله و برکاتہِ
ہفتہ 14 محرم الحرام 1444 ہجری 13 اگست 2022 ء 29 ساون 2079 بکرمی
موضوع : ونٹر سیزن کی پنریاں بنانا
ونٹر سیزن کے سیڈز مئ میں خریدے جاتے ہیں ۔ جبکہ وطن عزیز میں امپورٹر حضرات مارچ میں سیڈز امپورٹ کر لیتے ہیں ۔ اور کچھ عرصہ اپنے وئیر ہاؤسز میں رکھتے ہیں ۔ جب کہ کسٹمر حضرات کو سیڈز مئ سے ملنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ سیڈز جاندار ہیں ، بنیادی وجہ مئ میں خریدے گئے سیڈز مہینہ دو مہینہ آپ کے ماحول میں خود کو ایڈجسٹ کر لیتے ہیں یوں ان کا جرمنیشن ریٹ 85 سے 90 فیصد سے اوپر نکل جاتا ہے ۔
سیڈلنگ کیسے تیار کریں ؟
سٹیپ ون : 1
فلاور پاٹ یا سیڈلنگ ٹرے اچھی طرح دھو لیں ۔ اور بیجوں کے درجہ حرارت کے آنے کا انتظار کریں ۔
سٹیپ : 2
گملے میں تین انچ تک بجری ڈالیں ، تاکہ ڈرینج اچھا بنے ۔
سٹیپ : 3
گارڈن مٹی 50 فیصد ، خشک گوبر 50 فیصد / رائس ہسک پاؤڈر 50 فیصد لیں پھر مٹھی بھر ریت چھان کر سب کو اچھی طرح مکس کر لیں ۔
سٹیپ : 4
مٹی کو گملوں میں بھریں اور ایک مرتبہ پانی لگا دیں ۔
سٹیپ : 5
گملے میں بیج ایک ایک انچ پہ فاصلہ پہ رکھیں اور کرونا کی متعارف ٹرم " سوشل ڈسٹینس " دیں تاکہ پنیری جاندار بنے ۔ سیڈز Overlap نا ہوں وگرنہ پنیری کمزور آئے گی ۔
سٹیپ : 6
بیجوں کو انگلی کی مدد سے مٹی کے ساتھ ٹچ کریں پھر بیجوں پہ پانی اسپرے کریں ۔ گھنٹے میں ہر 15 ، 15 منٹ بعد مزید تین مرتبہ بیجوں پہ اسپرے کریں تاکہ بیج مٹی Synchronized ہو جائیں ۔ اس کے بعد کوکوپیٹ یا مٹی کی باریک پاوڈر جیسی تہہ لگا دیں تاکہ بیج چھپ جائیں ۔
سٹیپ # 7
فلاور پاٹ کو پلاسٹک شاپر سے ڈھانپ دیں تاکہ نمی دیر تک رہے ۔ اور انہیں کسی مناسب جگہ پہ رکھ دیں ۔
نوٹ : جرمنیشن 7 سے 10 دن میں ان شاءاللہ ہو جائے گا ۔ بیجوں کا ہر دوسرے تیسرے دن معائینہ کریں اور نمی چیک کرتے رہیں ۔ جرمنیشن کے بعد شاپر ہٹا دیں ۔ اور پودوں کو ایک گھنٹہ روزانہ صبح یا شام کی دھوپ لگوائیں ۔
اسپراوٹ کی ورزش کروانا :
جب آپ کی سیڈلنگ ڈیڑھ سے دو انچ ہو تو اس پہ انگلیاں پھریں اور اس کی ورزش کروائیں تاکہ اس کی جڑیں میں سختی آئے اور مضبوط ہوں ۔
سیڈلنگ ٹرانسپلانٹ کنڈیشن :
- بیج لگے ایک ماہ ہو جاۓ
- سیڈلنگ 4 سے 6 انچ ہو جائے یا
- سچے پتے True Leaf کے 2 سے 3 سیٹ نکل آئیں ۔
اللہ پاک آپ کے نصیب اچھے کرے ۔ آپ کو ڈھیروں خوشیاں نصیب ہوں ۔ آمین ثمہ آمین
آج کی اچھی بات :
اکثر دیکھا گیا ہے کہ کتابوں کے مطالعہ نے انسان کو سنوار دیا ہے !!!! ( ایمرسن )
Comments
Post a Comment