How to Grow Lilium Flowers - Lilies - Lilium Candidum

 

Lilies - Lilium Flowers

بہت ہی خوبصورت پھول ہے اس میں دو اقسام ہوتی ہیں ایک خوشبو والی دوسری خوشبو کے بغیر والی لیکن پھول سبحان اللہ دونوں کے بہت خوبصورت ہیں اسے سردی کے موسم میں لگایا جاتا ہے یہ اپنے ساتھ چھوٹے چھوٹے بچے بھی پیدا کر لیتا ہے حتی کے اس کے بلب کے پرت یعنی چھلکوں سے بھی نئے بلب بنائے جا سکتے ہیں اس کے بلب کو اگلے سال تک کے لیے محفوظ کیا جا سکتا ہے
مٹی کی تیاری:
اس کے لیے مٹی کا نرم اور بھربھرا ہونا ضروری ہے اور مٹی اس طرح کی ہو جس کے اندر پانی کھڑا نہ ہوتا ہو مٹی کے اندر کوکو پیٹ، کمپوسٹ اور پیٹ موس وغیرہ صرف بیس فیصد تک شامل کریں کیونکہ ایسی مٹی ہمیشہ کسی بھی بلب کے لیے موت کا باعث بنتی ہے جو اپنے اندر تادیر پانی کو جزب رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہو
گملہ:
کم سے کم دس انچ والے گملے میں لگایا جا سکتا ہے اس کے لیے مٹی کا گملا بہترین ہے پلاسٹک کا گملا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اگر آپ پانی کو موسمِ برسات میں سمبھال سکتے ہوں
لگانے کا طریقہ :
اکثر اس کے بلب پہلے سے ہی اُگے ہوئے ہوتے ہیں جیسا کے آپ تصاویر میں بھی دیکھ سکتے ہیں اگر اس طرح ہوں تو آپ ان کو صرف اس حد تک مٹی کے حوالے کریں کے پورا بلب مٹی کے اندر اور بلب کے اوپر ڈنڈی صرف ایک انچ تک مٹی
سے باہر ہو اور اگر بلب اُگا ہوا نہ ہو تو اسے زمین میں چھ انچ تک بھی دبایا جا سکتا ہے۔
تحریر: محترمہ جویریہ مظہر
یہ کٹ فلاورز کی اقسام میں آتے ہیں، ان کو آرائشی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں اس کو بڑے پیمانے پر درآمد کیا جاتا ہے۔ مقامی طور پر اب اس کی کاشت شروع ہوچکی ہے اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں کامیابی سے کاشت کیاجارہا ہے۔ باغبانی کا شوق رکھنے والے افراد ان کو بڑی تعداد میں اپنے گارڈنز میں اُگا رہے ہیں۔
اگر حکومت کٹ فلاورز کی صنعت کی طرف توجہ دے تو یہ عام کسانوں کیلئے ایک بہترین اور منافع بخش پیداور ہوسکتی ہے۔ بس ضرورت تھوڑی سی محنت، محبت اور تربیت کے ساتھ بیج و بلب کی فراہمی اور مارکیٹ تک رسائی کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت مشغلہ بھی ہے۔



Comments

Post a Comment