گھر میں لیمن گراس اُگانے کا طریقہ اور اِس کے فوائد
آج میں آپ کو ایک بہت ہی فائدہ مند پودے کے بارے میں بتائو گا جس کو لیمن گراس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ ایک جھاری نما پودا ہے۔ بہت سے لوگ اِس پودے کے نام سے یہ تاثر لے لیتے ہیں کہ اس کا ذائقہ لیمو کی طرح کھٹا ہو گا۔ لیکن ایسا بلکل نہیں ہے۔ اس کے برعکس یہ ایک بے ذائقہ پودے ہے۔ اِس کو لیمن گراس اِس لیے کہا جاتا ہے کیوں کہ اِس کی خوشبو لیمو کی طرح ہوتی ہے۔ بے ذائقہ پودا ہونے کے باوجود اِس کے بہت سے فوائد اور استعمالات ہیں۔ یہ بہت سے کھانو کا ایک اہم جز ہے۔ لیمن گراس کو مختلف کھانوں میں لیمو کی خوشبو حاصل کرنے کے لیے ڈالا جاتا ہے۔ اِس کو مختلف ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اِس کا عرق مختلف صابن اور کریموں میں لیمو کی خوشبو حاصل کرنے کے لیے ڈالا جاتا ہے۔ لیمن گراس کا قہوہ دنیا بھر میں بہت مقبول ہے۔ یہ کھانسی اور بخار کی شدت کو کم کرتا ہے۔ لیمن گراس کا جھاری نما پودا دکھنے میں بہت خوبصورت لگتا ہے۔ اِس لیے اِس کو سجاوٹی پودے کے طور پر بھی گھروں اور باغوں کی ذینت بنایا جاتا ہے۔
لیمن گراس کے پودے کو بیج اور اِس کی شاخ دونور کی مدد سے اگایا جا سکتا ہے۔ اِس کو بیج کی مدد سے اگا تھوڑا مشکل کام ہے کیوں کہ اگر بیج پُرانا ہو تو اس سے پودے نہیں اُگتے ۔ اِس کے برعکس لیمن گراس کو اِس کی شاخ کی مدد سے اگانا بہت آسان ہے۔ جیسا کہ لیمن گراس ایک جھاری نما پودا ہے یہ بہت سی شاخوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اگر اس کی ایک شاخ اکھارکر کسی دوسری جگہ لگا دی جائے تو وہ ایک نیا پودا بن جاتا ہے۔ لیمن گراس کو ہم فروری میں لگا سکتے ہیں۔ لیمن گراس کی ہر شاخ کے ساتھ جڑیں ضرور ہوتی ہے۔ آپ ایک شاخ کو جڑوں سمیت اکھاڑ لیں تاکہ اِس سے ایک نیا پودا اگایا جا سکے۔ اگر شاخ کو جھاڑی سے علیحدہ کرتے ہوئے شاخ سے جڑیں ٹوٹ جائیں تو کوئی مسلے کی بات نہیں ہے۔ یہاں تک کہ اگر شاخ کے ساتھ ایک جڑ بھی نہ رہے تو پھر بھی اُس شاخ سے پودا اُگ آتا ہے۔
لیمن گراس کو اگانے کے لیے مٹی تیار کرنے کا طریقہ
لیمن گراس کا پودا نرم مٹی میں اپنی نشونما اچھے طریقہ سے کرتا ہے جبکہ سخت مٹی میں اِس کی نشونما اچھے طریقے سے نہیں ہوتی۔ لیمن گراس کو اگانے کے لیے مٹی اِس طرح تیار کرنی ہے کہ ایک حصہ نرم مٹی لے لیں اور ایک حصہ گوبر یا پتوں کی کھاد لے لیں۔ اگر گوبراور پتوں کی کھاد دونوں میسر ہوں تو دونوں برابر لے لیں۔ اِن کو اچھی طرح ملا لیں اور گملے یا کسی بھی دوسری چیز میں بھر لیں جس میں آپ پودا اگانا چاہتے ہیں۔ لیجیے لیمن گراس کو اُگانے کے لیے بہتریں مٹی تیار ہو چُکی ہے۔ اب اگلا مرحلہ لیمن گراس کی شاخ کو گملے میں لگانے کا ہے۔
لیمن گراس کی شاخ کو گملے میں لگانے کا طریقہ
لیمن گراس کو گملے میں لگانے کے لیے گملے کی مٹی میں اپنی اُنگلی کی مدد سے ایک سوراخ بنا لیں۔ سوراخ گملے کے درمیان میں بنائیں۔ اب اِس سوراخ میں لیمن گراس کی شاخ لگا لیں۔ اگر شاخ کے ساتھ جڑیں ہیں تو تمام جڑیں اور اُن سے اوپر تک کا کچھ حصہ سوراخ کے اندر ہونا چاہیے۔ اب اُس سوراخ کو مٹی سے ڈھک دیں۔ اب گملے میں آرام سے اور اختیاط سے پانی ڈالیں کہ جڑوں سے مٹی ہٹ نہ جائے۔ گملے کو کسی ایسی جگہ رکھ دیں جہاں تھوڑی تھوڑی دھوپ آتی ہوں۔ گملے میں ہر روز ایک دفعہ پانی ڈالیں۔ اتنا ذیادہ پانی نہ ڈالیں کہ گملے میں کیچر ہو جائے۔ بس اتنا پانی ڈالیں کہ گملے کی مٹی گیلی رہے۔ تقریبا دو ہفتے بعد آپ نے جو شاخ لگائی ہو گی اُس سے نئے پتے نکلنا شروع ہو جائیں گے۔ جب نئے پتے نکلنا شروع ہو جائیں تو گملے کو مکمل دھوپ میں رکھ دیں اور دن میں ایک بار لازمی پانی دیں۔
اگر آپ نے سردیوں کے موسم میں لیمن گراس کی شاخ لگا لی ہے تویہ نہیں اگے گی۔ لیکن آپ اُس کو گملے میں ہی لگا رہنے دیں وہ موسمِ بہار میں لازمی اُگ آئے گی۔
لیمن گراس کے پودے کی خفاظت کے لیے اختیاطی تدابیر
لیمن گراس کے پودے پر عموما کوئی بھی کیڑا حملہ آور نہیں ہوتا۔ اگر لیمن گراس کو بہت ذیادہ پانی دے دیا جائے اور گملے میں ہر وقت کیچڑ ہی بنا رہے تو پودے کی جڑیں گل جائیں گی اور آپ کا پودا مرجھا جائے گا۔ اِس سے بچنے کے لیے گملے میں صرف اتنا ہی پانی ڈالیں کہ مٹی گیلی ہو جائے اور کیچڑ نہ بنے۔
لیمن گراس گرمیوں کا پودا ہے اور گرمیوں میں یہ خوب پھلتا پھولتا ہے۔ موسم سرما میں اس کی نشونما رک جاتی ہے۔ لیکن آپ اس کو گملے میں ہی لگا رہنے دیں۔ موسم گرما آنے پر یہ دوبارہ ہرا بھرا ہو جائے گا۔
لیمن گراس کے پودے کو کھاد کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہوتی۔ کیوں کہ نہ اس پر پھول لگتے ہیں نہ پھل ۔ تاہم پتوں کی بڑھوتی کے لیے اس کو نائیٹروجن کی ضرورت ہوتی ہے جو یہ بارش کے پانی سے ہی پوری کر لیتا ہے۔ لیکن اگر آپ پھر بھی اِس کو کوئی کھاد دینا چاہیں تو سال بعد گملے میں گوبر یا پتوں کی کھاد ڈال کر گوڈی کر دیں۔
لیمن گراس کی برداشت کا طریقہ
لیمن گراس کے پودے سے ہم پتوں کو دو طرح سے حاصل کر سکتے ہیں۔ پہلا طریقہ یہ ہے کہ لیمن گراس کے پودے پر ہی پتوں کو سوکنے دینا چاہیے۔ جب پتے سوک جائیں تو ان کواتار کر مخفوظ کر لیں۔ اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ہرے پتوں کو ہی اُتار کر استعمال کر لیں۔
لیمن گراس کو اگر گملے میں لگایا جائے تو پودا دو تین فٹ ہی بڑا ہوتا ہے اور اِس پر بیج بھی نہیں لگتے لیکن اگر اس کو زمیں میں لگایا جائے تو نہ صرف یہ بہت ذیادہ پھیل جاتا ہے بلکہ بہت بڑا بھی ہو جاتا ہے اور اِس پر بیج بھی لگتے ہیں۔
بشکریہ: باغبانی Gardening
Comments
Post a Comment