How to Grow Cabbages, Broccoli & Cauliflower from seeds |
السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ الله و برکاتہِ
بُدھ 4 محرم الحرام 1444 ہجری 3 اگست 2022 ء 19 ساون 2079 بکرمی
موضوع : بروکلی ، پُھول گوبھی ، چائینہ گوبھی اور بند گوبھی سبز / سُرخ کی پنیری تیار کرنا
درجہ حرارت :
جب 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ جائے ۔
گملہ سائز :
6 انچ کم از کم اور نیچے بجری یا پتھر رکھ لیں دو تین انچ تاکہ ڈرینج اچھا بنے ۔ Egg Tray اور Seeding Tray میں بھی سیڈز لگا سکتے ہیں ۔
سیڈز بھگونا :
ایک گھنٹہ نیم گرم پانی میں بھگوئیں ۔
مٹی :
4 حصہ گارڈن بھل / ایک حصہ خشک گوبر اور ایک مٹھی ریت چھان کر ڈال لیں یا
پھر 50 فیصد مٹی اور 50 فیصد رائس ہسک لیں ۔
طریقہ کار :
گملے میں بجری پتھر ڈال کر مٹی بھریں اور پھر اسے ایک مرتبہ پانی لگا دیں ۔ اس کے بعد سیڈز ایک ایک انچ کے فاصلے پر رکھیں ، سیڈز Overlap نا ہوں ۔ اس کے بعد انگلی کی مدد سے بیجوں کو ہلکا سا ٹچ کریں ۔ تاکہ بیج اور مٹی کے مابین Air Pocket نا بنے وگرنہ سیڈز جرمنیٹ نہیں ہوں گے ۔
اس کے بعد پہلا اسپرے سیڈز پہ کر دیں ۔ ایک گھنٹہ میں ہر 15 منٹ بعد تین مرتبہ اور اسپرے کریں ۔ آخری اسپرے کے بعد کوکوپیٹ یا مٹی کی باریک پاوڈر جیسی باریک تہہ سیڈز پر پھیلا دیں تاکہ بیج چھپ جائیں ۔ اور یہ تہہ 1/4 انچ سے زیادہ نا ہو پھر آپ شاور کی مدد سے آخری مرتبہ پانی دیں ۔ ایک شاپر گملے پہ چڑھا دیں تاکہ نمی دیر تک رہے ۔ اور اندر ہیٹ بھی جنریٹ ہو ۔
سیڈز جرمنیشن :
7 سے 10 دن میں جرمنیشن ہو جائیں گے ان شاء اللہ ۔
گملے / ٹرے میں نمی رکھنا :
ہر دوسرے تیسرے دن نمی چیک کرتے رہیں ۔ جب سپراوٹ نکل آئیں تو شاپر ہٹا دیں ۔ اس کے بعد گملے کو صبح یا شام کی دھوپ لگواتے رہیں ۔ ننھے سپراوٹ کو پانی کی مقدار کم چاہیئے جبکہ ینگ اسپراوٹ کو زیادہ چاہیئے ہوتا ہے ۔ پانی Pepsi کے ڈھکن میں جتنا آئے اتنا دینا بہتر ہوتا ہے ۔
اسپراوٹ کی ورزش کروانا :
جب آپ کی سیڈلنگ ڈیڑھ سے دو انچ ہو تو اس پہ انگلیاں پھیر کر اس کی ورزش کروائیں تاکہ اس کی جڑیں مضبوط ہوں ۔
سیڈلنگ ٹرانسپلانٹ کنڈیشن :
- بیج لگے ایک ماہ ہو جاۓ
- سیڈلنگ 4 سے 6 انچ کی ہو جائے یا
- پھر True Leaf پتوں کے 2 - 3 سیٹ نکل آئیں ۔
سیڈز گروپ بنا کر لگائیں :
اگر آپ کے پاس 15 سیڈز ہیں تو آپ 5 ، 5 کے گروپس بنا کر ایک ہفتہ گیپ سے سیڈلنگ تیار کریں تاکہ آپ کو پورے ونٹر سیزن میں Continuous مستقل پیداورا آئے ۔
فلاور پاٹ سائز :
بروکلی : 12 انچ چوڑائ ، 12 انچ گہرائ
پُھول گوبھی : 12 انچ چوڑائ ، 12 انچ گہرای
چائینہ گوبھی : 8 انچ چوڑائ ، 12 انچ گہرای
بند گوبھی سبز / سُرخ : 10 - 12 چوڑائ اور گہرای
میچور کب ہو گی :
بروکلی : 80 سے 100 دنوں میں
پُھول گوبھی : 50 دنوں میں گوبھی گوشت بنا سکتے ہیں جبکہ،
100 دنوں میں مکمل تیار ہو جاتی ہے ۔
چائینہ گوبھی : 60 دن
بند گوبھی سبز / سُرخ : 70 دن میں
ہم مزاج ، ہم خیال ، ہم رفیق سبزیاں Campanion Gardening
بروکلی : چقندر ، سلری ، سلاد پتہ ، آلو ، پالک اور روز میری
پھول گوبھی : چقندر ، بروکلی ، پالک ، کھیرے ، مکئ اور مولیاں
بند گوبھی سبز / سرخ : دھنیا ، پودینہ ، ڈل ، اوریگانو
چائینہ گوبھی : علاقائ گوبھی ، پھول گوبھی ، باسل ، سلری ، لہسن اور پودینہ
4 سے 6 فیملی ممبرز کے لیئے پودے :
بروکلی : 5 پودے
پھول گوبھی : 5 پودے فی ممبر
بند گوبھی سبز / سرخ : 7 پودے فی ممبر
چائینہ گوبھی : 8 پودے
بروکلی ، پھول گوبھی ، بند گوبھی سبز سرخ اور چائینہ گوبھی 3 / سیڈز کے عوض منگوا سکتا ہے ۔ ڈلیوری چارجز 50 روپے پورے پاکستان
آج کی اچھی بات :
مُوم بتی کو وہی دھاگہ جلاتا ہے جس کو وہ اپنے دامن میں جذب کیئے پھرتی ہے ۔ ہماری زندگی میں بھی اکثر وہی لوگ نقصان پہنچاتے ہیں جنہیں ہم نے کسی موڑ پہ ان کا ساتھ دیا تھا ۔
اللہ پاک آپ کے نصیب اچھے کرے ۔ آپ کو ڈھیروں خوشیاں نصیب ہوں ۔
آمین ثمہ آمین
تحریر: #جاویداقبال ، لاہور،
سورس: فیس بک پوسٹ
Comments
Post a Comment