السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ الله و برکاتہِ
جمعتہ المبارک 20 محرم الحرام 1444 ہجری 19 اگست 2022 ء 4 بھادوں 2079 بکرمی
موضوع : سبز مرچ ، مرچ کے پھولوں کا گرنا
دنیا بھر میں ہری مرچ ایک عام اور سستی شے سمجھی جاتی ہے ۔ ہری مرچ ہارٹ اٹیک ، فالج ، امراض قلب اور کینسر جیسی بیماریوں سے ناصرف انسانوں کو بچاتی ہے ۔ ہری مرچ کھانوں کا مزہ تو دوبالا کرتی ہی ہے ، لیکن ہری مرچ کا مزاج خشک اور گرم ہوتا ہے ۔ ہری مرچ کے استعمال سے سکن صحت مند اور چمکدار رہتی ہے ہری مرچ ہمیں سرد موسم کے اثرات سے بھی محفوظ رکھتی ہے ۔
پھولوں کے گرنے کی وجوہات :-
درجہ حرارت بہت زیادہ ہو جانا :
مرچوں کی نشوونما کی لیئے بہترین درجہ حرارت 21 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونا چاہیئے ۔ جبکہ نمی کا تناسب 40 سے 50 % ہو ۔ Jalapeno وہ واحد مرچ ہے جو گرم آب و ہوا سے لطف اندوز ہوتی ہے اور موسم کی سختی بھی برداشت کرتی ہے ۔ زیادہ درجہ حرارت ہونے سے پودے میں پانی کی ڈیمانڈ نکلتی ہے اور پانی کی کمی ہونے سے پھول گرتے ہیں اور پودے پہ پیدا ہونے والے Pod's کم ہو ہوتے ہیں ۔
فلاور پاٹ سائز کا مناسب نا ہونا :
فلاور پاٹ کا سائز اگر ہم کم رکھتے ہیں تو ہماری مٹی جلدی جلدی خشک ہو جاتی ہے ۔ پودا جڑ سے جڑا ہوا ہے ناکافی غذایت کے سبب پودے کی نشوونما رک جاتی ہے ۔ پودے کو نمی ملتی رہے تو جڑیں Vertically Grow کرتی ہیں وگرنہ Root Ball بناتی ہوئ پانی کی تلاش میں زمین کی سطح کے ساتھ آتی ہیں اور پودا کمزور ہو جاتا ہے ۔ جہاں نا صرف پودا سست ہو جاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ پھولوں کی گروتھ رک جاتی ہے ۔
ضرورت سے زائد پانی دینا یا کمی ہو جانا :
زائد پانی دینے سے جڑیں ہر وقت نم رہتی اور Decomposed ہونا شروع ہو جاتی ۔ مٹی گیلی اور دلدلی رہتی ، گیلی مٹی سے محبت کرنے والے Insects آ جاتے ۔ پودے کا واٹر لیول بڑھ جاتا اور پودے میں Oxygen کی کمی ہو جاتی ۔ پودے کی نشوونما سست ہو جاتی ، پودا ڈھیلا ہو کر لٹک جاتا اور پتے پیلے ہو کر گرنا شروع ہو جاتے ۔ پتوں کے کنارے براؤن ہونا شروع ہو جاتے ۔ آکسیجن کی کمی سے پھول متاثر ہو کر گر جاتے ۔ پانی کی کمی کے سبب پودا Stress لے جاتا ہے ۔ جس سے جڑیں خشک ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور پھولوں کو غذا نا ملنے کے سبب پھول گرنا شروع ہو جاتے ہیں ۔
مٹی میں زائد نائٹروجن N کا ہونا :
زائد نائٹروجن ہونے سے پودے میں Toxicity آ جاتی ہے ۔ جس کے نتیجے میں پتے چمکدار ، غیر معمولی طور پر سبز رنگ ، پودے کی نشوونما سست اور اس کا تنا کمزور ہو جاتا ہے ۔ ایک مرتبہ جب پتے Claw پنجہ بنا کر مڑ جائیں تو وہ پیلے ہو کر براؤن ہو جاتے ہیں ۔ اور یوں بےموت مارے جاتے ہیں ۔ پودے زیادہ نائٹروجن سے luxuriant ( عیش و آرام ) کی زندگی گزارنا شروع کر دیتے ہیں ۔ پودے کی کشش بڑھ جانے سے اس پہ Insects آ جاتے ہیں جس کے سبب بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اور پودے کو موذی مرض لاحق ہو جاتا ہے ۔ جس سے پودا پھول گراتا ہے اور پیداوار میں کمی ہو جاتی ہے ۔
مناسب پولی نیشن کا نا ہونا Pollination :
پھولوں کی مناسب پولی نیشن نا ہونے کے سبب پھول خشک ہو کر گرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ یہان تک کہ آپ نے پودے میں نمی برقرار رکھی ہے تو تب بھی پھولوں کو گرنے سے کوئ نہیں روک سکتا ۔ شہد کی مکھیوں کو اپنے کچن گارڈن میں گھسیٹ کر لائیں ۔ ان کی پسند کے پھول لگائیں ، وگرنہ آپ کو مینول پولی نیشن کروانا ہو گی جو بچوں کے پینٹ برش اور کانوں میں پھرنے والے بڈ سے ہی ممکن ہو گی ۔
ہوا کی مناسب گردش نا ہونا Air Circulation :
پودے کے گرد زیادہ جھاڑ Bushy ہونے کے سبب ہوا کی سرکولیشن رک جاتی ہے جس سے پودے کا دم گھٹتا ہے اور یوں پودے کے سائے تلے Snail & Slug جو چھاؤں میں رہنا پسند کرتے وہ آ جاتے ۔ جس سے پودے کی کارکردگی متاثر ہوتی یوں وہ ایک مرتبہ پھر سے پھول گرا دیتا ۔ پودے کے زمین سے ایک فٹ تک ٹرمنگ کرتے رہیں تاکہ ائیر سرکولیشن بہتر ہو اور دھوپ لگنے سے سنیل اور سلگ بھی وہاں مقام نا کریں ۔
پودوں کے درمیان فاصلہ Plant Spacing :
سبز مرچوں کے پودے سے پودے میں فاصلہ 18" سے 36" رکھا جاتا ہے جبکہ ایک قطار سے دوسری قطار میں فاصلہ 2 فٹ سے 3 فٹ تک رکھا جاتا ہے ۔ کرونا نے ہمیں " Social Distance " دیا اگر میں یہی فاصلہ اپنے پودوں میں بھی رکھیں تو اچھے نتائج لیئے جا سکتے ہیں ۔ 14" کا اگر فلاور پاٹ مرچوں کے لیئے لگائیں تو آپ 3 پودے ایک گملے میں اکھٹے لگا سکتے ہیں ۔
نوٹ : مرچ Jalapeno ، Hot Chilli ، Anahiem ، Cayenne کے سیڈز 5 روپے فی سیڈ اور دیسی مرچ 1 روپیہ فی سیڈ ہم سے منگوائے جا سکتے ہیں ۔ ڈلیورئ چارجز 50 روپے
آج کی اچھی بات :
اگر آپ نے تمام غلطیوں کے لیئے اپنا دروازہ بند کر لیا تو آپ پر حقیقتوں کے دروازے بھی بند کر دیئے جائیں گے ۔
اللہ پاک آپ کے نصیب اچھے کرے ۔ آپ کو ڈھیروں خوشیاں نصیب ہوں ۔
( آمین ثمہ آمین )
Comments
Post a Comment