Mushk Larksper - Delphinium Brunonianum

مشک لارکسپر،
یا
بلتی مخوتنیگ پھول

اسے Delphinium Brunonianumکے نباتاتی نام سے پکارا جاتا ہے۔ سطح سمندر سے تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر جون جولائی میں فلاورینگ ہوتی ہے۔ بلتستان و قدیم تبتی اور ہمالیائی کلچر میں اسے بخار نمونیہ اور پیٹ کے جملہ امراض میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ مگر ٹھرئے کہیں ہم غلط تو نہیں؟
بعض اوقات لا علمی سے انسان بڑے نقصان کا شکار ہوتا ہے۔ اس خوبصورت پھول کو دیکھ کر کوئی بھی یقین نہیں کرےگا کہ یہ پودا زہریلا ہے۔ جی ہاں قارئیں کرام ڈیلفینئم ایک زہریلا پودا ہے اور جدید سائینسی تحقیق کے مطابق اسکے اندر موجود الکلائڈز اور فلوینائڈز سے ایک زہر نکالا گیا ہے جس سے کیڑے مکوڑے مارے جاتے ہیں۔ لہذا تمام لوگ اسکے بے جا استعمال سے احتیاط برتیں۔
ہاں البتہ اسے ایک نمائشی پھول کے طور پر آپ اپنے گھر میں اگا سکتے ہیں اسکے لئے آپکو اگست میں اسکے بیج چننے ہیں اور ناچ اپریل میں کیاری میں انتہائی احتیاط سے بکھیرنا ہے پھر ہنیری شفٹ کیجئے۔ یہ پھر ہر سال آپکے گلشن کو رونق بخشنے آئیگا۔

Comments