ہینگ کیا ہے؟-Asafoetida
ہینگ کیا ہے اور آپ اسے کاشت کر کے اپنی ذندگی کو بھتر بنا سکتے ہیں آپ دوستوں نے جو ہینگ کے متعلق سوالات کئے ہیں ان کے جوابات درجہ ذیل ہیں.1- ہینگ کو عربی میں حلتیت اور فارسی میں انغوزہ کی 550 قسمیں ہیں اور ان سب اقسام میں 3 قسم کی ہینگ مہنگی بکتی ہے. جن میں سے 2 قسم پاکستان اور افغانستان میں پائی جاتی ہے ایک قسم کی رنگت سرخی مائل ہے جس کی قیمت 8000 روپے فی کلو ہے اور دوسری قسم جس کی رنگت تھوڑی سی پیلی ہے جو بلوچستان کے پھاڑوں میں پائی جاتی ہے اس کی قیمت 12000 روپے فی کلو ہے.
ہینگ کی تیسری قسم جس کو ہیرا ہینگ کہتے ہیں جسکی قیمت 25000 روپے فی کلو ہے اور یہ تاجکستان کی پہاڑیوں میں پائی جاتی ہے.
4- ہیرا ہینگ کی جڑیں تاجکستان کی پہاڑیوں سے لاکر سب سے پہلے اسکی کاشت پوری دنیا میں افغانستان میں کی گئی اسکی کاشت کو کامیاب بنانے میں افغانستان کے کسانوں کو تقریباً 16 سال لگے اور اب پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہیرا ہینگ افغانستان میں پیدا ہوتی ہے.
5- ہیرا ہینگ کی جڑ جو زمین کے اندر ہوتی ہے یہ 4 سال کے بعد شیرا دینے کے قابل ہو جاتی ہے اور اسکے سائڈوں سے مٹی ہٹا کر اس کو کٹ لگایا جاتا ہے اور اس سے جو گودا نکلتا ہے اسکو ہیرا ہینگ کہتے ہیں اور ایک ایکڑ اراضی پر 20000 جڑیں کاشت کی جاتی ہیں اور ہر ایکڑ سے 500 کلو ہینگ کا شیرہ حاصل ہوتا ہے. 500×25000 =12500000
6- ہیرا ہینگ کی کاشت گرم اور سرد دونوں علاقوں میں کی جا سکتی ہے صحرائی علاقوں میں جہاں بارشیں بہت کم ہوتی ہے اور پہاڑوں میں جہاں مٹی کم ہوتی ہے. اور پہاڑوں پر جہاں برف باری ہوتی ہے
7- اسکو اگر آپ کے پاس پانی نہیں ہے اور زمین کاشت نہیں کرسکتے تو اگر 2 بارش ہو جائیں تو یہ پودا سروائیو کر جاتا ہے. اس پودے کی عمر 27 سال ہوتی ہے اور اپنی اسی عمر میں یہ 11 مرتبہ شیرہ دیتا ہے
8- اسلامآباد میں نسواری منڈی اور کراچی میں جوڑیا بازار اور لاہور میں اکبری منڈی میں اسکے بڑے بڑے ہول سیل ڈیلر موجود ہیں.
ہینگ کی خوبیاں
اگر آپ رسرچ کریں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ ہیرا ہینگ میں اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کی بیماریوں سے بچنے کی صلاحیت رکھی ہے اور یہ اور ہیرا ہینگ ایک اینٹی بائیوٹک ہے جو بہت ذیادہ طاقتور ہے. اور جسم کےتمام امراض میں اکثیر کا کام کرتا ہے.
Comments
Post a Comment