Spirea - Spiraea Prunifolia

Spirea

گلگت بلتستان کے نالہ جات میں قدرتی طور پر ایک پودا پایا جاتا ہے جس کے لچکدار سٹکس بطور خاص کاٹے جاتے ہیں۔ یہ ایک انتہا درجے کی خوبصورت پھولوں والا پودا ہے۔ اسکے اوپر مئی کے مہینے میں ہزاروں کی تعداد میں پھول کھلتے ہیں۔
سپائرا سیج عروسی، ( bridal wreath ) یا بلتی زبان کا خسم بیر یا خسے بیر پودا جسے نباتاتی نام (Spiraea prunifolia) دیا جاتا ہے جرمنی جاپان اور کوریا میں گارڈن ڈیکوریشن پلانٹ کے طور پر لگایا جاتا ہے۔ اب اسکی مقبولیت پاکستان میں بھی سر چڑھ کے بول رہا ہے۔اسلام آباد پتوکی کی نرسریاں بھی اب یہ پودے تیار کرتی اور سیل بھی کرتی ہیں۔
برائڈل ریتھ نامی ورائٹی کے اوپر اتنے پھول آتے ہیں جسکا حساب نہیں۔ مئی کے مہینے بھر اسکے شاخیں سفید برف جیسی پھولوں کی وجہ سے جھکی ہوتی ہیں۔
آپ سکردو سے دیوسائی کی طرف جائیں تو سدپارہ گاؤں کے قریب سینکڑوں جنگلی پودے ان دنوں میں پھولوں سے لدے نظر آتے ہیں۔
ہارٹیکلچر لینڈ سکیپ ماہرین جو سرد علاقوں میں یہ کام کرتے ہیں انکے لئے یہ دلفریب پودا لو مینٹیننس پلانٹ کے طور پر ایک بہترین چوائس ہے۔ دنیا میں اس کے 80 اقسام پائے جاتے ہیں۔ اسمیں کچھ بہاریہ پھول اور کچھ لیٹ بہار والے ہیں۔ اسکے پھولوں کے سرخ لنک اور سفید سبھی کلرز موجود ہوتے ہیں۔ یو ایس ہارڈی زون 4 سے 8 تک یہ پودا کامیاب ہے۔
اسکی پروپیگیشن داب سے، ہارڈ ووڈ یا سوفٹ ووڈ کٹینگ سے آسانی سے ہوتی ہے۔ فل دھوپ میں اسکی صحت اور پھولوں کی کوالٹی ذیادہ اچھی ہوتی ہے۔ تیزی سے بڑھنے والا کثیر سالہ پودا باغ کے کناروں پر اور ہیج پلانٹ کے طور پر انتہائی موزوں ہے۔

Comments