کیا آپکے گلاب کے پودے جل جاتے ہیں/پھول مرجھآ جاتے ہیں ، پتے/ پھول نہیں نکلتے، پتیوں پر کیڑے لگ جاتے ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں.
لیموں کا رس اور پتی/ تمباکو ( کهانے) والا پانی میں ملا کے پودوں پر چھڑک دیں
* گملے کے اندر سے پودا نکال کر الٹا کریں گے تو جڑ میں سفید سفید دھاگے نظر آئيں گے انھیں نکال دیں
* تمباکو کے پانی کو پتوں اور جڑوں پر چھڑک دیں اور دوبارہ پودا سیٹ کردیں اسطرح پھول اچھے نکلیں گے, پودا پڑھے گا اور گھنا ہوگا .
* گلاب کے لئے چکنی مٹی کبھی بھی استعمال نہی کریں گملے کے بیچ میں ریت جو گھر بنانےمیں استعمال ہوتی ہے وہ ڈالیں ، گوبر کی کھاد ملائین ور ہلکی سی گوڈی کر کے پانی دیں ، ریت کی جگہ اپ کوکو پیٹ بھی دال سکتے ہیں .ایسا ہر ٢٠/٢٥ دن بعد کریں .
* گلاب کے پودوں کو روزانہ پانی نہی دیں نہ ہی بہت زیادہ پانی دیں اتنا دیں جتنا مٹتی جذب کرے اگلی بار پانی صرف تب دیں جب اوپر کی مٹی آپکو ہلکی خشک لگے ورنہ پانی کھڑے رهنے سے ہری کائی بننے لگے گی.
* گرمیوں میں .پودے کو صرف ٦ گھنٹے دھوپ دیں , سردیوں میں پورا دن دیں.
* زیادہ پھولوں کے لتے سورج کی روشنی اور پروننگ ( شاخوں کی کٹائی) بہت ضروری ہیں جب بھی کوئی شاخ خراب یا مرجھائی دکھے فوراً,کاٹ کے الگ کردیں ورنہ پورا پودا خراب ہوجاتے گا.جب پھول کھلنے کی بعد مرجھانے لگے تو اسے کاٹ دیں ورنہ شاخ مٹی کی طاقت لیتا رہے گا اور نۓ پھول آنا بھی مشکل ہو جائے گا.
* اگر پتے نیچے کی طرف زیادہ ہوں تو پتے نیچے سے کاٹ دیں تاکہ سورج کی روشنی پورے پودے اور ہر پتے پر پڑے.
اگر آپکو ہماری یہ چھوٹی سی کوشش پسند آیی ہے تو اس پوسٹ کو صدقہ جاریہ کے طور پے زیادہ سی زیادہ شیر کریں
Source: Facebook Post of Mehwish Iqbal in Inspiring Gardening Group
YOUR EFFORTS ARE PRAISE WORTHY. THESE ARE COMMENDABLE BECAUSE OF THE EASY WAY OF EXPRESSION AND EASY LANGUAGE.
ReplyDeleteamazing
ReplyDelete