جشن آزادی مبارک Pakistan India National Anthem

جشن آزادی مبارک
ہندوستانی میڈیا اور بالی ووڈ جہاں ہمیشہ پاکستان، اسلام اور مسلمان کو منفی انداز میں پیش کرکے عالمی سطح پر ہمارا چہرہ مسخ کرنے کی اپنی سی کوشش کرتا ہے وہاں اُن کےکچھ من چلے نوجوانوں کے ایک بینڈ "وائس آف رام" نے جشن آزادی کے موقع پرپاکستانی قومی ترانہ پڑھ کر پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دے کر ایک مثبت قدم اُٹھایا ہے، ہم اُن کے اس اقدام کی بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں۔ 
 اس دفعہ دوخوبصورت ترانے سننے اور دیکھنے کو ملے، پاکستان کوک سٹوڈیوز کا تیارکردہ قومی ترانہ اور انڈیا کے بینڈ "وائس آف رام" کا پاکستان اور ہندوستان کے گلوکاروں کا پڑھا گیا دونوں ممالک کا قومی ترانہ۔  ان ترانوں کے یوٹیوب ویڈیوز یہاں ملاحظہ کیجئے۔ 


Comments