خوبصورت گھر اور خوبصورت باغ ہرفطرت سے محبت کرنے والے شخص کی خواہش ہوتی ہے۔ پھیلتے شہروں اور سکڑتے قدرتی نظاروں نے انسان کی زندگی کو کنکریٹ کی دیواروں میں تقریباً قید کرکے رکھ دیا ہے مگر تھوڑی بہت کوشش سے ہم اپنے آس پاس کے ماحول کو نہ صرف خوبصورت بناسکتے ہیں بلکہ صحت افزاء اور پرکشش بھی بنا سکتے ہیں۔ پانی جہاں زندگی کا ایک اہم عنصر ہے وہاں باغوں، پارکس اور ہمارے لانز وغیرہ کی خوبصورتی کاایک ہم جز بھی ہے۔ بہت سارے باغات جہاں پانی کے تالاب، فوارے اور آبشار وغیرہ ہوں تو اُس کی خوبصورتی کو چارچاند لگ جاتے ہیں۔ اگر پرانی تعمیرات کو دیکھا جائے تو اُس میں بھی عمارت کی خوبصورتی اور شان و شوکت بڑھانے کیلئے فوارے اور آبشار بنائے گئے ہیں۔ کافی عرصے سے عام لوگ بھی اپنے گھروں میں آبشار اور تالاب بنانے لگے ہیں جو آپ کو محدود جگہ پرایک خوبصورت نظارہ فراہم کرتے ہیں۔
چونکہ یہ خیال کیاجاتاتھا کہ ایسے تالاب، فوارے اور آبشار صرف کشادہ جگہوں پر ہی بنائے جاسکتے ہیں مگر اب کچھ جدیدعمارتی علوم، مشینری اور تھوڑی بہت محنت و لگن سے چھوٹی اور محدود جگہوں پر بھی خوبصورت اور قدرتی دکھنے والے نظارے آپ اپنے گھروں کے صحن میں سجا سکتے ہیں۔ بس شرط یہ ہے کہ آپ کا شوق اس میں شامل ہو اور اپنی ذوق کے مطابق اس کو قدرتی طور پر سجا سکیں۔ یوٹیوب اور گوگل کی دنیا ایسے بے شماررہنمائی والی ویڈیوز اور آرٹیکلز،تجزیوں و تبصروں سے بھری پڑی ہے، جن کو دیکھ اور پڑھ کر ہم خوبصورت چیزیں بنا سکتے ہیں۔ درجہ ذیل میں ایسے ہی ایک خوبصورت آبشار بنانے کے طریقے کو ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے جس کو آپ اپنے گھر کے کسی کونے میں محدود جگہ میں آسانی سے بنا سکتے ہیں۔ چونکہ یہ ایک کمپنی کی ویڈیو ہے اور وہ اپنے آلات کو اس میں استعمال کرکے دکھا رہے ہیں لہٰذا اگر آپ کے آس پاس اس کمپنی یا کسی دوسری کمپنی کے ایسے آلات موجود ہیں اور آپ استعمال کرنا چاہتے تو ٹھیک نہیں تو لوکل بھی آسانی سے بنائے جاسکتے ہیں۔ ان ویڈیوز کو شیئر کرنے کا مقصد آئیڈیا شیئر کرنا ہے، باقی آپ اپنی جگہ کی مناسبت سے کسی بھی قسم کا خوبصورت تالاب، فوارہ، آبشار نما لینڈسکیپنگ کرسکتے ہیں اور اُس کو قدرتی پھولوں اور پودوں سے سجا کر زیادہ جازب نظر بناسکتے ہیں۔
Video Source: Savio
Comments
Post a Comment