سوات، مشرق کا سوئیٹزرلینڈ، دہرتی پر ایسی جگہ جس کو اللہ تعالیٰ نے کمال خوبصورتی عطاء کی ہے اور پھر جب اس دلکشی کو خوبصورت لوگ اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے باقی دنیا تک پہنچاتے ہیں تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ آج میں آپ کو آصف شہزاد صاحب کی ایک اور تصاویری ویب سائٹ دکھاتا ہوں جہاں آپ سوات کے حسین نظاروں سمیت یہاں کے رہن سہن، تہذیب و تمدن، تاریخ اور دیگر پہلووں کی خوبصورت اور اعلیٰ کوالٹی کی تصاویر دیکھ سکتے ہیں اور موصوف کی اجازت سے آپ اس کو استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ آصف شہزاد سوات سے تعلق رکھتے ہیں۔ اپنا بزنس کرتے ہیں ساتھ ہی ایک بہت اچھے لکھاری بھی ہیں، حالات حاضرہ سمیت سوشل ایشوز پر قلم اُٹھاتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اکثراوقات سیر وسیاحت بھی کرتے نظر آتے ہیں اور ہم لوگ اُن کے ساتھ ورچول سیاحت کرتے ہیں اُن کے کیمرے کی لینز کے ذریعے۔ وادی سوات کی نہایت خوبصورت زاویے سے عکاسی کرتے ہیں خواہ وہ دلفریب قدرتی نظارے ہوں، فلک بوس پہاٹ، ندی نالے اور آبشار، کسی بچے کے چہرے پر مسکراہٹ کو قید کرنا ہو یا کسی بزرگ کی آنکھوں میں جھلکتے برسوں کی محنت کی چمک۔ آصف شہزاد کی ویب سائٹ کا لنک یہاں پیش خدمت ہے۔
Asif Shahzad Photography, Swat Valley
Comments
Post a Comment