قدرت کے رنگ

اللہ تعالیٰ نے اس کائینات میں بے پناہ خوبصورتی سمورکھی ہے، کچھ ظاہر کچھ نظروں سے اُوجھل۔ انسان کی آنکھ اس خوبصورتی کو کھوجتا رہتا ہے۔ خوبصورتی ہرجگہ ہر چیز میں موجود ہے۔ بس ضرورت تھوڑی سی محنت کی ہے۔ کچھ مواقعوں پر پرندوں کے شوقین افراد سےملنے کا موقع ملا جن کے پاس بہت خوبصورت اور نادر و نایاب پرندے تھے۔ بہت سارے باذوق افراد اپنے گھروں، حجروں، ڈیروں، فارمز، باغات وغیرہ میں یہ خوبصورت پرندے اپنے اعلیٰ ذوق کی تسکین کے لئے پالتے ہیں۔  اللہ تعالیٰ کی اس خوبصورت تخلیق کی کچھ تصاویر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کی کوشش کی۔ واقعی یہ بات سچ ہے کہ پرندوں اور جانوروں کی پرفیکٹ اینگل سے تصویر بنانا نہایت ہی مشکل کام ہے۔ کچھ تصاویر بنانے کے بعد اندازہ ہوا کہ نیشنل جیوگرافک، اینیمل پلانٹ، ڈسکوری وغیرہ چینلز اور دیگر میگزین وغیرہ میں جو ہم خوبصورت پرندوں اور جانوروں کی تصاویر دیکھتے ہیں اور فلمیں دیکھائی جاتی ہیں وہ کس مشکل سے لی/بنائی جاتی ہیں۔ کچھ پرندوں کی تصاویر لینے کی کوشش کی ہے جو کہ پیش خدمت ہیں۔
سرخ مکاؤ طوطا
بلیک شولڈر مور
ریڈ گولڈن فیزنٹ
فیزنٹ
کوکاٹو طوطا
گرے افریقن طوطا


روزیلا طوطے



لو برڈز طوطے

وائٹ کریسٹیڈ بطخ
فین ٹیل کبوتر

کاکٹیل طوطا




Comments