آج اقوام عالم ماؤں کا عالمی دن منا رہی یے، میرے خیال میں تو ہر دن، ہر لمحہ ماں کے نام. جس کے قدموں تلے ہر اولاد کی جنت ہے، جو اپنی ہر خوشی ہر احساس کو صرف اپنے بچے کیلئے وقف کردیتی ہے. ماں جو چوبیس گھنٹے، ہر سیکنڈ تابعدار ہوتی ہے، ماں جو یر لمحے ہر پل سائیہ رحمت و شفقت ہوتی ہے. اللہ اہدا تحفہ جس کا کوئی بعمل بدل نہیں. ایک ایسا رشتہ جو ازل سے ابد تک ساتھ نبھاتا ہےـ ہر کوئی آپ کو چھوڑ کر جا سکتا ہے مگر والدین کا رشتہ ایسا ہے کہ کسی بھی موڑ پر جدا نہیں ہوسکتے. آج میں اپنی ماں کے پاس بیٹھا ہوں، میری امی کے پاس اس کی بیٹی، میری بہن کے پاس اس کی بیٹی اور میری بیٹی اپنی ماں کے پاس بیٹھی ہےـ مگر ان ماؤں کے دل پر کیا گزرتی ہوگی جن کی پھول جیسی شہزادیاں شدت پسندوں کے پاس قید ہیں؟ جن کے جگر کے گوشے اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے والوں کے چنگل میں ہیں. میرا دل اور میرے تمام احساسات ان تمام ماؤں کے ساتھ ہیں جن کی بچے ان وحشیوں کی قید میں ہیں. ان تمام ماؤں کے صبر و استقامت کو سلام.
ام ً
Comments
Post a Comment