پھول پودے اُگائیں

اس پوسٹ کا مقصد توحال ہی میں منعقدہ پھولوں کی نمائش کی چند تصاویر آپ کے ساتھ شیئر کرنا تھالیکن وہاں پر ایک جگہ پٹیونیا کے یہ پودےاستعمال شدہ پلاسٹک کے گلاسز میں لگائے گئے دیکھےتو سوچا چند سطور اس پر بھی تحریر کرلوں۔ عام طور پر گھروں میں یا کہیں تفریح کی غرض سے جہاں بھی کھانا پینا ہوتا ہے وہاں ایسے بے شمار پلاسٹک کے گلاس و دیگر اشیاء استعمال کے بعد پھینک دیئے جاتے ہیں۔ اگر تھوڑی سی محنت کی جائے تو ان بے کار اشیاء کو ہم دوبارہ کارآمد بنا سکتے ہیں۔ جیسے کہ زیر نظر تصویر میں ایسے ہی گلاسز میں پودے اُگا کر ان کو دوبارہ قابل استعمال بنایا گیاہے۔ چونکہ ان کا سائز چھوٹا ہوتا ہے تو اس مناسبت سے پودے لگائے جاسکتے ہیں۔ گھروں میں جہاں اگر آپ کے پاس جگہ کی کمی ہے تو بھی ایسے چھوٹے چھوٹے برتن وغیرہ میں پودے اُگا سکتے ہیں۔ ان کے لئے زیادہ تر مناسب پودوں میں پودینہ، ہرہ دھنیہ، سلاد کے پتے اور موسمی پھول جن کے پودے کا سائز کم ہوتا ہے بہتر طور پر اُگا سکتے ہیں۔ کئی ایک جگہوں پر تو ایسے چھوٹے چھوٹے برتنوں میں پالک سمیت دیگر ساگ اور باورچی خانے میں استعمال ہونے والے دوسرے ہرے مصالحے بہتر طور پر اُگائے جاسکتے ہیں۔ اگر آپ کے کچن میں سورج کی روشنی وافر مقدار میں دستیاب ہے تو پھر کسی مناسب جگہ خاص کر کھڑکیوں وغیرہ میں ان کو رکھ کر بہتر طور پر پودینہ وغیرہ اُگایا جاسکتا ہے۔ جو کہ نہ صرف آپ کے کچن کی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ آپ کو بروقت تازہ اور زہریلی ادویات کے سپرے اور زیریلے مادوں سے بنے کھادوں پر اُگائی ہوئی سبزیوں سے نجات بھی مل سکتی ہے۔ آج کل گھریلو باغبانی پر بہت توجہ دی جارہی ہے کیونکہ سبزیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ، زرخیز زمین کی کمی اور موسم کے تغیر کی وجہ سے اکثر بڑے شہروں میں تازہ سبزیاں اور پھل دستیاب نہیں ہوتے اور اگر ملتے بھی ہیں تو بہت مہنگے داموں۔ اگر گھروں میں ہی چھوٹی اور مناسب جگہوں پر تھوڑی سی توجہ اور محنت سے ہم اپنے بے کار اشیاء میں پودے اُگا سکیں تو یہ نہ صرف ہمارے کچن کی ضروریات کو پورا کریں گے بلکہ ایک مفید اور صحت مند مشغلہ بھی گھر کے ہر چھوٹے بڑے کے لئے میسر آئے گا۔
درجہ ذیل تصاویر سالانہ پھولوں کے نمائش کی ہیں جو کہ اسلام آباد میں اپریل کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوئی۔ اس کی کچھ تصاویری جھلکیاں آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔



Comments

  1. بس خوشبو کی کسر رہ گئی تھی :) اچھی تصاویر ہیں

    ReplyDelete
    Replies
    1. جب آپ کے باغیچے میں یہ پھول کھلیں گے تو خوشبو بھی آئے گی انشاء اللہ۔ بہت شکریہ پسندیدگی کا۔

      Delete
  2. بہت ہی خوبصورت نعیم بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ تو کمال کر رہے ہیں ۔ بس اسی طرح لوگوں میں پودوں سے محبت بڑھے گی ۔ انشا ء اللہ

    ReplyDelete
    Replies
    1. آپ کی رہنمائ رہی تو انشاء اللہ اور کام بھی کرتے رہیں گے۔میں تو آپ کی تقلید کررہا ہوں، اصل کام تو آپ کررہے ہیں۔

      Delete

Post a Comment