گُلی باغ (سوات)


تحریر: فضل ربی راہی۔۔۔ گلی باغ وادئی سوات کا ایک نہایت حسین اور دلکش مقام ہے جو مینگورہ سے قریباً بارہ کلومیٹر کے فاصلے پر دریائے سوات کے کنارے پر واقع ہے۔ گُلی باغ میں ڈھلوانی سطح پر سڑک کے موڑ سے نظر آنے والا دریائے سوات اور اس کے قرب و جوار میں حسین سبزہ زار، پھولوں سے لدے پھندے باغات اور سرسبز لہلہاتے کھیت دل و دماغ کو تازگی اور آسودگی کا ایک سرُور افزاء احساس بخش دیتے ہیں۔ یہاں سیاحوں کے قیام وطعام کی کوئی سہولت موجود نہیں، تاہم مدین، بحرین اور کالام جانے والے سیاح یہاں کے حسین مناظر دیکھ کر کچھ دیر کے لئے بے اختیار رُک جاتے ہیں۔
گلی باغ میں آسڑیا حکومت کے تعاون سے ایک بڑا سیاحتی منصوبہ "ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ" کے نام سے شروع کیا گیا ہے جو تکمیل پذیر ہوچکا ہے۔ یہ انسٹیٹیوٹ لب سڑک حسین و دلکش مناظر کے جلو میں تعمیر کیا گیا ہے، جس پر ایک اندازے کے مطابق چارملین ڈالر لاگت آئی ہے۔ جس کے تحت یاں ہر سال قریباً چھ سو افراد کو ہوٹلنگ اور سیاحت سے متعلقہ شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ یہ ایشیاء بھر میں اپنی نوعیت و اہمیت کے لحاظ سے منفرد منصوبہ ہے جو وطن عزیز میں سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
بدقسمتی سے سوات میں حالیہ شورش کے دوران یہ انسٹیٹیوٹ بھی شرپسندوں کے دست برد سے محفوظ نہیں رہ سکا اور فوجی آپریشنوں کے دوران اسے بھی شدید نقصان پہنچ چکا ہے، یہ اس وقت پاک فوج کے قبضہ میں ہے اور ضرورت اس اَمر کی ہے کہ اس کی جلد بحالی کے لئے خصوصی اقدام کئے جائیں۔
بشکریہ روزنامہ "چاند" سوات


Photo Credit: fkpolitics.wordpress.com, defence.pk


Comments

  1. esteemed Organization. PAITHOM can still play a main role in generating of employment though providing the most demanded courses in Tourism and hospitality and hundreds of thousands our unemployed people can get the honorable jobs in this industry.

    ReplyDelete

Post a Comment