ضلع سوات کو اللہ تعالیٰ نے ہر طرح کی خوبصورتی سے نوازہ ہے، بہترین موسم، پہاڑ، جنگلات، حسین نظارے، پھل، سبزیاں، دریاں، ندی، نالے ہر نعمت سے مالا مال یہ ضلع مشرق کے سوئیزرلینڈ کے نام سے مشہور ہے۔ سوات کی تاریخ، سیاحت، ثقافت، تہذیب وتمدن، آثار قدیمہ خاص کر گندھارا اور بدھ مت کے حوالے سے بہت ساری کتابیں لکھیں گئی ہیں مگر ان تمام میں سب سے منفرد اور جامعہ کتاب جناب فضل ربی راہی صاحب کی "سوات سیاحوں کی جنت" ہے۔ اس کتاب میں نہ صرف سیاحوں کی رہنمائی کے لئے بہت ساری معلومات اکھٹی کی گئی ہیں بلکہ سوات کی تاریخ، ثقافت، تہذہب و تمدن کے ساتھ ساتھ یہاں پر گندھارا اور بدھ مت کے آثار پر بھی مضامین موجود ہیں۔ اس کتاب کی تین ایڈیشنز شائع ہوچکے ہیں۔ اس کے پہلے ایڈیشن کو مصنف کی اجازت سے برقی کتاب (ای بک) کی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔ اس کے دو فارمیٹس: ورڈ اور ٹیکسٹ میں ڈاؤنلوڈ کے لئے مفت میں دستیاب ہے۔
اس ویب سائٹ پر بہت ساری اور بھی کتابیں مفت ڈاؤنلوڈ کے لئے دستیاب ہیں۔
کتاب شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
ReplyDeleteویسے میں ایک دفعہ ہی سوات گیا ہوں۔ یہ غالباً 2005ء کی بات ہے۔ دریائے سوات کے کنارے ایک ہوٹل تھا۔ جس کی چارپائیاں دریائے کے تھوڑے تھوڑے پانی میں تھیں۔ میں ساری رات ڈرائیو کرنے کی وجہ سے بہت تھکا ہوا تھا۔ ادھر کچھ دیر کے لئے سویا تھا۔ بہت مزے کی نیند آئی تھی۔ آج تک کسی بھی سیاحتی دورے پر ایسی زبردست نیند نہیں آئی۔