اور پھر چاند نظر آگیا

 یکم صفر کا چاند، اخبار کی خبر اور میرے کیمرے کی تصویر۔۔۔

آج صبح اخبار پڑھتے ہوئے ایک خبر پر نظر پڑی جہاں جلی حروف میں لکھا ہوا تھا کہ "صفر کا چاند نظر آگیا، آج یکم صفر ہے"۔ میں کوئی معاملہ کھڑا نہیں کرنا چاہتا نہ ہوئ کسی کی تعلیمی یا مذہبی قابلیت پر شک کرنا چاہتا ہوں بس بات صرف اتنی سی ہے کہ کل شام جب میں آفس سے نکل رہا تھا تو میں نے نیا چاند دیکھا، دعا مانگی۔ چاند بڑا اور واضح تھا، خوبصورت بھی نظر آرہا تھا، نظارہ کچھ پیارا سا لگا تو اپنے موبائل کے ناقص کیمرے سے تصویر کینچھ ڈالی، تصویر کی کوالٹی کچھ خاص تو نہیں ہے مگر تصویر میں بائیں طرف عمارت کے اُوپر درختوں کے کالے سائے کے اُوپر چاند واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اب میرے موبائل کے کیمرے سے پہلے دن کا چاند کیسے نظر آرہا ہے یہ آپ لوگ خود مشاہدہ کرکے دیکھ لیں۔ روزنامہ آج پشاور 05.12.2013 اخبار کے خبر کی کٹنگ بھی ساتھ موجود ہے۔

Comments

  1. میں آپکی بات کو رد نہیں کرتا مگر کیا آپ کو پورا یقین ہے کہ یہ پہلی کا چاند ہے؟
    ایک بار میرا رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اتفاق ہوا وہ چاند اتنا باریک تھا کہ بہ مشکل نظر آرہا تھا جبکہ یہ چاند موبائل کیمرے سے کھینچی گئی تصویر میں بھی نہایت واضح ہے۔

    ReplyDelete
  2. ڈاکٹر صاحب یہی تو میں کہنا چاہ رہا ہوں، یہ کیسے پہلی تاریخ کا چاند ہے جو میرے موبائل کے کیمرے میں بھی دیکھا جا سکتا ہے؟

    ReplyDelete
  3. ارے بھئی چاند چاند ہوتا ہے
    چاہے پہلی کا ہو یا دوسری کا

    ReplyDelete

Post a Comment