اسلامیہ کالج پشاور



اگر یوٹیوب کی ویڈیو آپ موصول نہیں کر پارہیں تو یہاں کلک کرکے فیس بک پیج پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ویڈیو فیس بک پر موجود پیج سے لی گئی ہے جس کے خالق ائیرویژن کے حسیب سعید صاحب ہیں، جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے یہ کمال ویڈیو بنائی ہے۔
اکتوبر کے مہینے کا آغاز ہوگیا اور اس کے ساتھ ہی اسلامیہ کالج پشاور کی صدسالہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ اسلامیہ کالج پشاور پاکستان کا ایک نامور تعلیمی ادارہ ہے۔ اسلامیہ کالج کا شمار برصغیر پاک وہند کے اُن تعلیم اداروں میں ہوتا ہے جن اداروں نے انگریز حکمرانوں کے دور میں مسلمانوں میں ایک نئی روح پھونکی۔ اسلامیہ کالج پشاورصدر سے پانچ کلومیٹر پر مغرب کی طرف جی ٹی روڈ پر تقریباً 300ایکڑ اراضی پر واقع ہے۔ یہ کالج اکتوبر 1913کو صاحبزادہ عبدالقیوم خان اور اُس وقت کے صوبہ کے چیف کمشنر جناب جارج روس کیپل کی محنت اور کوششوں سے معرض وجو د میں آیا۔ 2008ء میں اسلامیہ کالج کوچارٹرڈ یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا۔
اسلامیہ کالج پشاور سے بانئی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا خاص لگاؤ تھا۔ قائداعظم کی عقیدت اور دلی محبت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ 1939ء میں آپ نے ایک وصیت کے ذریعے اپنی ذاتی جائیداد برصغیر کے تین مسلم درسگاہوں کے لیے وقف کی۔ ان درسگاہوں میں مسلم یونیورستی علی گڑھ ، اسلامیہ کالج پشاور ، اور سندھ مدرسۃ الاسلام کراچی شامل ہیں۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اپنی پوری زندگی میں تین مرتبہ صوبہ خیبر پختونخوا تشریف لائے۔ آپ نے یہ دورے بالترتیب 1936ء ، 1945ء اور 1948ء میں کئے۔ ہر مرتبہ آپ نے پشاور میں قیام کے دوران اسلامیہ کالج پشاور کو دیکھنے اور طلبہ سے خطاب کرنے کے لیے وقت نکالا۔ اسلامیہ کالج پشاور میں ایک خوبصورت سفید رنگ کی جامع مسجد موجود ہے، سننے کے مطابق یہ مسجد والئی سوات جناب میاں گل عبدالحق جہانزیب نے اسلامیہ کالج کو بطور تحفہ تعمیر کرکے دی تھی۔ اس مسجد کی تصویر اسلامیہ کالج کے مونوگرام میں شامل کی گئی ہے۔
پشاور شہر اور صوبے کے نمایاں تعلیمی ادارے پشاوریونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی، انجینئرنگ یونیورسٹی، خیبر میڈیکل کالج، جناح کالج برائے خواتین، یونیورسٹی لاء کالج پشاور، کالج آف ہوم اکنامکس برائے خواتین، قائد اعظم کالج آف کامرس، پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ اور دیگر بہت سارے ادارے اسلامیہ کالج کی دامن میں آباد ہوئے۔ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی عمارت فن تعمیر کا ایک بہترین نمونہ ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسلامیہ کالج کی تصویر پرانے سو روپے کے نوٹ اور اب نئے ایک ہزار روپیہ کے نوٹ پر جگہ دی ہے۔
اس مضمون کی تیاری میں درجہ ذیل ویب سائٹس کی مدد لی گئی ہے:


Comments

  1. زبردست تحریر۔ اچھی ملعومات ہے۔

    ReplyDelete

Post a Comment