
میرے خیال میں پاکستان بھر میں اس قسم کی دیواروں کی تعمیر"قادربخش فارمز" کے مالک طارق تنویرصاحب نے شروع کی اوراپنی نوعیت کی پہلی زندہ دیواریں اُنہوں نے متعارف کروائیں۔ ان دیواروں کی خاصیت یہ ہے کہ ان میں اس طرح چھوٹے چھوٹے خانے بنائے گئے ہیں کہ جن میں آسانی سے پودے آگائے جا سکتے ہیں۔ ان خانوں کو اس انداز سے ڈیزائن کی گیا ہے کہ زائد پانی کا نکاس آسانی سے ہو۔ یہ خانے ایک خاص زاویے سے ڈیزائن کئے گئے ہیں تاکہ ایک دوسرے کے اوپر آنے والے پودے خوشنما لگیں اور اُن کے درمیاں ایک مناسب فاصلہ بھی ہو۔ ان دیواروں میں بہ آسانی پودوں کو اُگایا جاسکتا ہے جو کہ نہ صرف خوشنما لگتے ہیں بلکہ بڑھتی ہوئی آبادی اور پختہ تعمیرات کی وجہ سے باغبانی کے لئے نامناسب زمین کا ایک بہترین نعم البدل ہے۔
پھول دار پودوں کے ساتھ ساتھ پودینہ، ہرہ دھنیا، سلاد کے پتے اور دوسرے ایسے پودے ان دیواروں میں اُگائے جاسکتے ہیں جو کہ کچن میں بھی کام آتے ہیں۔ جن گھروں، دفاتر یا دوسرے مقامات پر کھلی جگہوں کی کمی ہو وہاں پر اس قسم کی دیواریں لگا کر ماحول کی کثافت کو سرسبز پودوں کی بہار سے بہ آسانی ختم کیا جاسکتا ہے۔ آج کل دنیا میں ویسے بھی عمودی باغبانی کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے کیوںکہ شہروں اور گنجان آباد علاقوں میں زمین کی کمی کی وجہ سے باغبانی کا شوق پورا کرنا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے اور خاص کر بڑے شہروں کی فلیٹس میں رہائش پذیر افراد کے لئے۔ میرے خیال میں عمودی دیواروں میں پودوں کی کاشت ایسے علاقوں میں ایک بہت بڑی سہولت ہے جہاں قابل کاشت زمین میسر نہ ہو۔ آج کل زراعت سے وابستہ سائنسدانوں نے ایسے سبزیوں اور پھولوں کے ایسے پودے دریافت کئے ہیں یاموجودہ پودوں کی ساخت میں اسی تبدیلیاں کیں ہیں کہ وہ مخصوص موسم کے بجائے سال کے بیشتر دنوں میں باردیتے ہیں اور کم سے کم جگہوں میں اُن کی افزائش بخوبی ہوسکتی ہے۔ اسی طرح ایک اشتہار نظر سے گزرا تھا جس میں پشاور کی ایک پودوں کی نرسری نے یہ اعلان کیا تھا کہ اُن کے پاس ایسے ٹماٹر کے پودے موجودہیں جو سال کے گیارہ مہینے پھل دیتے ہیں اور اُن کو عمودی تاروں/رسیوں کے ذریعے کھڑا کرکے کم جگہ میں کافی تعداد میں ٹماٹر حاصل کئے جاتے ہیں۔ اسی طرح اور بھی بہت سارے پودے موجود ہیں جو کہ اس طریقہ کار کے تحت اُگائے جا سکتے ہیں۔ گوگل میں ورٹیکل گارڈنز یا فارمنگ سرچ کرنے پر بہت سارا مواد مل جاتا ہے۔
جناب طارق تنویر صاحب کی اور اُن کے فارم "قادربخش فارمز" کی تیار کردہ ان لیونگ والز /زندہ دیواروں کی کچھ تصاویر آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔ اگر کوئی طارق تنویر صاحب سے رابطہ کرنا چاہیں تو اُن کے نام پر اُن کی فیس بک کی آئی ڈی کا لنک منسلک ہے اور اُن کے فارم "قادربخش فارمز فیصل آباد" پر کلک کرنے سے ویزٹ کرسکتےہیں۔
نعیم بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ReplyDeleteبہت شکریہ ، آپ نے طارق بھائی اور میرے شہر کو پروموٹ کیا ، واقعی طارق بھائی کا کام کاجواب ہے ۔ ہم انشاء اللہ مل کر کچھ پراجیکٹ تیار کررہے ہیں ، ہماری خواہش ہے کہ پاکستان ہمیشہ سر سبز رہے ۔۔۔۔ میں نے اسی سلسلہ میں بلاگ تیار کرلیا ہے انشاء اللہ طارق بھائی کی راہنمائی سے پودوں اور کچن گارڈننگ سے محبت کرنے والوں کی راہنمائی کریں گے ، میرے بلاگ کو بھی آپ وزٹ کر سکتے ہیں
http://urdugardening.blogspot.com/2013/09/blog-post_8780.html
خوبصورت انداز
ReplyDeleteماشاء اللہ خوب صورت لوگ خوبصورت باتیں خوب صورت
ReplyDeleteسوچیں خوبصورت حسن ظن خوبصورت وطن خوبصورت تحریر