خوش آمدید، جناب ایچ ایم کالامی

میں آج بہت خوش ہوں کہ "نون و القلم" کی ٹیم میں ایک اور دوست کا اضافہ ہورہا ہے۔ جس مقصد کے لئے میں نے یہ بلاگ بنایا تھا ، الحمداللہ میں آپ لوگوں کے تعاون اور دعاؤں سے اُس طرف بڑھتا جا رہا ہوں۔ آج میں آ پ سے جناب ایچ ایم کالامی صاحب کا مختصر تعارف کراؤں گا۔ جناب ایچ ایم کالامی صاحب کا تعلق ضلع سوات کے علاقے کالام سے ہے۔ آج کل حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ غم روزگار کے سلسلے میں اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ جناب باقاعدگی کے ساتھ مختلف اخبارات اور ویب سائیٹ پر اپنی تحاریر اور کالمز شائع کرتے ہیں۔ میری درخواست پر اُنہوں نے اپنی تحاریر میرے بلاگ پر شائع کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے اور اُمید ہے کہ باقاعدگی کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار ہمارے ساتھ کریں گے۔ ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

Comments