پشاوربلاگزمیٹنگ

پہلی بلاگرز کانفرنس کے بعد ہم نے یہ کمی بہت محسوس کی کہ ہمارے علاقے سے بلاگرز کی تعداد بہت کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایک صاحب درویش خراسانی صاحب پشاور سے لکھتے ہیں لیکن تاحال اُن سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے اور یہاں اب صرف مسرت اللہ بھائی بہت اچھا نیوز بلاگ لکھ رہے ہیں اور میں بھی اُنگلی کٹا کر اپنا نام لکھ چکاہوں۔ ایسے میں یہاں میل ملاقات بہت کم ہی ہوتی ہے، مسرت اللہ بھائی کی اپنی پیشہ ورانہ مصروفیت اتنی ہوتی ہے کہ بہت مشکل سے ہی اُن کو وقت ملتا ہے اور کچھ میری نا اہلی۔
پرسوں محسن عباس بھائی سے رابطہ ہوا تو اُنہوں نے کہا کہ وہ پاکستان آئے ہوئے ہیں اور پشاور بھی ملنے آئیں گے۔ بہت خوشی ہوئی اور ہم اُن کا انتظار کرنے لگے۔ آج محسن بھائی آئے اور میرے دفتر میں ایک چھوٹی سی ملاقات رکھی۔ جس میں مدثر بھائی، مسرت اللہ بھائی، سراج علی اور عدنان رشید نے شرکت کی۔ زیادہ تر بحث کاپی رائٹس اور نئے بلاگرز کو درپیش مشکلات اور بلاگ پروموش پر ہوئی۔ ساتھ ہی ساتھ اُردو میں بلاگنگ اور علاقائی زبانوں میں بھی بلاگنگ پر بات چیت ہوئی۔ بہت خوش گوار ماحول میں بحث و مباحثہ ہوتا رہا۔
سب سے مزے کی بات یہ تھی کہ رات کے کھانے کے لئے محسن بھائی نے خود ہمارےلئے چکن کڑائی سیالکوٹی انداز میں بنائی جس نے مذہ دوبالا کردیا۔ 
محسن عباس

مدثر شاہ  اور  مسرت اللہ 

سراج علی  اور  عدنان رشید 

نعیم خان  اور  محسن عباس



Comments

  1. مجھے بہت افسوس ہوا جب نعیم بھائی نے بتایا کہ پہلے بھی پشاور کی سطح پر ایک بلاگرز ملاقات ہوئی ہے۔اور مجھے اسکی خبر تک نہ ہوسکی۔شائد اس وقت نعیم بھائی سے زیادہ شناسائی نہ تھی ،جس کی وجہ سے میں اس پر لطف مجلس میں شرکت سے محروم رہا۔

    ReplyDelete
  2. منصور بھائی، تب آپ سے شناسائی نہیں تھی ورنہ آپ کے بغیر ہم کیسے میٹنگ کرسکتے تھے۔ میں نے آپ کی کسی بلاگ پوسٹ پر ملنے کی درخواست کی تھی جب مجھے پہلی مرتبہ پتہ چلا کہ آپ بھی پشاور سے ہیں لیکن اُس وقت ملاقات نہ ہوسکی۔ محسن بھائی جب بھی آتے ہیں تو ہمارے لئے وقت نکالتے ہیں، وہ جب بھی آئیں گے انشاء اللہ ایک چھوٹی سی ملاقات ضرور رکھیں گے۔

    ReplyDelete

Post a Comment