Skip to main content
جب بھی ارض وطن پر کوئی قدرتی آفت آئی یاکہیں بھی کوئی شورش ہوئی ہو تو سب سے پہلے پاک آرمی کے مستعد جوان اپنی قوم کی خدمت اور تحفظ کے لئے پہینچ جاتے ہیں۔ پاک آرمی جہاں ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہے وہاں پر اندرونی امن کے قیام اور عوام کی تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔ اس ضمن میں پاک فوج کی خدمات اور قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔
اللہ پاک کے کرم سے سوات آج پھر امن کی راہ پر گامزن ہے۔ پتہ نہیں کس عاقبت نا اندیش کی نظر بد نے سوات کے حسن کو دھندلادیا، پہلے شورش بھرپا ہوا اور پھر قدرتی آفات یعنی سیلاب نے بڑی تباہی مچائی۔ پاک آرمی نے جہاں امن کے قیام کو یقنی بنایا وہاں پر سوات کے عوام خاص کر نوجوانوں کے ذہنوں سے امن کی مخدوش صورت حال کے اثرات کو زائل کرنے اور اُن کو تعمیری تفریح فراہم کرنے کے لئے بھی بھرپور اقدامات اُٹھائے۔ سوات کے عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لئے پاک آرمی نے کئی ایک پروگرام تشکیل دئے۔ مینگورہ اور کالام میں صنعتی اور تفریحی نمائش، سپرٹ آف سوات میلہ، کالام فیسٹیول، سوات سنو فیسٹیول اور پچھلے سال "سوات سپورٹس گالا 2012" کے تحت ضلعی اور مالاکنڈ ڈیویژن کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے، جس کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بہت سراہا گیا۔ اِن تقریبات، میلوں، نمائشوں اورکھیلوں کے انعقاد سے جہاں نہ صرف مقامی افراد کو تفریح فراہم کی گئی وہاں پر ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بھی ایک بار پھر سوات کی وادی میں آنے کا موقع ملا۔
پچھلے دنوں جب میں مینگورہ گیا تو ایک پروفیسر صاحب سے ملاقات کے لئے ودودیہ ہال چلا گیا۔ وہاں پھر اُنہوں نے بتایا کہ پاک آرمی "سوات یوتھ گالا2013" کا انعقاد کر رہی ہے۔ اُن کے ساتھ دو طالب علم بھی تھے جو کہ اپنے امتحان کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ تقریری مقابلوں کے لئے بھی تیاری پکڑے ہوئے تھے۔ اُن کی روشن آنکھیں ایک تعلیمی یافتہ باشعور پاکستان کے مستقبل کی چمک لئے ہوئے تھیں۔ خوشی اس بات پر بھی ہوئی کہ اُن مے سے ایک لڑکے نے مجھے بتایا کہ وہ پچھلے دو سالوں سے بلاگنگ کر رہا ہے مگر ہمیں اس کی خبر ہی نہیں۔ خیر بات ہو رہی تھی کھیلوں کی، اس یوتھ گالا میں پاک آرمی نے مقامی طلبہ و طالبات کے لئے بہت سارے مقابلوں کا انعقاد کیا۔ جس میں اُردو انگریزی تقریری مقابلے، سوال و جوابات کے مقابلے، طالبات کے لئے مصوری اور دوسرے دلچسپ مقابلوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کئے۔ طالبات کے لئے انڈور کھیلوں کا بندوبست کیا گیا ہے جبکہ مردوں کے لئے میراتھن ریس اور سائیکلنگ جیسے کھیلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ مقابلے 29 سے 30اپریل 2013 تک منعقد کئے جا رہے ہیں۔ اِن صحت مند سرگرمیوں سے جہاں نہ صرف سوات کے عوام کو تفریح مہیا ہوگی بلکہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء و طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنےمددگار ثابت ہوں گی۔ سوات کی عوام امن کی بحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دوسرے عوامی فلاح کے کاموں کے لئے پاک آرمی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
اللہ سوات کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رہے اور طالبان اور ان کے حامیوں کو عقل دے
ReplyDeleteآمین
ReplyDelete